ــــــــــــــــــــــــــــ تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے چمن گنج میں نذر پیش کی گئی ــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور 25 اپریل: ولیوں کے سردار شہنشاہ بغداد پیران پیر دستگیر قطب ربانی محبوب سبحانی سرکار غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی یوم ولادت با سعادت پر تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے چمن گنج میں نذر پیش کی گئی اس موقع پر تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری رضوی نے سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ولادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ سیدنا سرکار غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی ولادت با سعادت کے وقت غیب سے پانچ عظیم الشان کراماتوں کا ظہور ہوا (اول) شب ولادت آپ کے والد سید ابو موسیٰ صالح رضی اللہ عنہ نے خواب میں دیکھا کہ حضور احمد مجتبیٰ محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ارشاد فرمایا اے ابو صالح اللہ تعالیٰ نے تجھے جو فرزند عطا کیا ہے جو میرا محبوب ہے اور خدائے تبارک وتعالیٰ کا محبوب ہے اور تمام اولیاء اقطاب میں اسکا مرتبہ بلند ہے (دوئم) جب آپکی ولادت ہوئی تو آپکے شانہ مبارک پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک پر نقش شریف موجود تھا جوکہ آپکے ایک عظیم ولی ہونے کی دلیل ہے (سوئم) آپکے والدین کو اللہ تعالیٰ نے عالم خواب میں بشارت دی جو لڑکا تمہارے یہاں پیدا ہوگا وہ ولیوں کا سردار ہوگا (چہارم) آپکی ولادت کی شب صوبہ جیلان میں تقریباّ 11 صد لڑکے پیدا ہوئے جو سب کے سب مرتبہ ولایت پر فائز ہوئے اور اس رات تمام جیلان کے علاقہ میں کوئی لڑکی پیدا نہیں ہوئی (پنجم) یہ کہ آپ 470 ہجری رمضان المبارک کے مہینے کی چاندرات کو پیدا ہوئے دن کے وقت مطلق دودھ نوش نہیں فرماتے تھے البتہ افطار سے لیکر سحری تک والدہ ماجدہ کا دودھ نوش فرماتے تھے گویا کہ میرے غوث اعظم دودھ نوش فرمانے میں بھی رمضان کا روزہ رکھا کرتے تھے آپکی یہ کرامت جیلان کے ارد گرد بہت مشہور ہو گئی کہ ساداد کے یہاں ایک ایسا بیٹا پیدا ہوا ہے جو کہ رمضان شریف میں روزہ رکھتا ہے جب غوث اعظم کے بچپن میں تقویٰ و طہارت کا عالم یہ تھا تو آپکو مکمل حیات طیبہ کا تقویٰ اور طہارت اور معرفت الٰہی کا کیا عالم ہوگا اس مضمون کا نقشہ حضور سیدی سرکار اعلیٰ حضرت نے یوں کھینچا ہے (غوث اعظم امام التقیٰ والنقیٰ ـ جلوہُ شان قدرت پہ لاکھوں سلام) حضور غوث اعظم نے عالم شیر خواری میں رمضان کا روزہ رکھکر یہ پیغام دے دیا کہ میرا سچا غلام اور سچا عاشق وہی ہے جوکہ رمضان شریف کے روزہ کا احترام کرے اور شریعت و سنت کی پابندی کرے آج غوث اعظم کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں انکے نام کی محفل سجاتے ہیں بیشک یہ تمام امور قابل ستائش ہیں اور باعث خیروبرکت ہیں جس سے حضور غوث اعظم سے عشق و عقیدت کا اظہار ہوتا ہے تمام امور سے اہم امور یہ ہے کہ ہم غوث اعظم کی سیرت مقدسہ کے تمام تر پہلؤں پر عمل پیرا ہوں