حضور طاہر ملت نے پوری زندگی دین و ملت کی بے لوث خدمت کی : ماسٹر نوشاد عالم منصوری

 

سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ طیبیہ کی رحلت پر الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام تعزیتی نشست

کان پور۔18 اگست۔پیر طریقت ، رہبر راہ شریعت، ناشر مسلک اعلیٰ حضرت ، حضور طاہر ملت حضرت علامہ مولانا سید محمد طاہر میاں قبلہ سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ ، طیبیہ بلگرام شریف کی رحلت پر ایک تعزیتی نشست الفلاح ایجو کیشنل اینڈ ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام برگد والے میدان کرنیل گنج میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت مولانا اقبال احمد بیگ قادری خلیفہ طاہر ملت نے کی۔ نشست میں حضور طاہر ملت کی رحلت پر شدید رنج والم کا اظہار کیا گیااور غم کی اس گھڑی میں ان کے تمام صاحبزادگان علامہ سید محمد سہیل میاں واحدی طیبی نائب سجادہ نشین ، سید محمد سعید میاں اور سید محمد رضوان میاں ، جملہ احباب و متوسلین کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کی گئی۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ حضور طاہر ملت کے جملہ اہلخانہ کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔آمین ۔نشست میں اپنے تعزیتی کلمات کااظہار کرتے ہوئے الفلاح ایجو کیشنل سوسائٹی کے صدر ماسٹر نوشاد عالم منصوری نے کہا طاہر ملت علامہ طاہر میاں جماعت اہلسنت کا بیش قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی رحلت سے اہلسنت والجماعت کا عظیم خسارہ ہواہے جو ناقابل تلافی ہے ۔ عظیم شخصیت کے مالک حضور طاہر ملت نے پوری زندگی دین وملت کی بے لوث خدمت کی۔ وہ انتہائی منکسرالمزاج ، شریف النفس ، با اخلاق اور پابند شریعت تھے۔ اللہ تعالیٰ حضور طاہرملت کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ نشست میں حاجی جمال احمد بیگ قادری ، قاری خوشتر کانپوری ، حافظ محمد شبیر واحدی ، کلیم دانش،محفوظ عالم منصوری ، محمد عرفان بیگ ، محمد افضال بیگ قادری ، حافظ محمد حمدان ، محمد اشفاق قادری وغیرہ موجود تھے۔