مدرسہ الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس میں تعزیتی پروگرام منعقد

 کانپور7 /جولائی۔مدرسہ الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس گدیانہ کانپور میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہو ا جس کی صدارت قومی صدر آل انڈیا غریب نواز کونسل حضرت علامہ مولانا الحاج محمد ہاشم اشرفی صاحب سربراہ اعلیٰ جامعہ ھٰذا نے فرمائی جس میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی ترجمان محب العلما عالی جناب محمد شاہ اعظم برکاتی صاحب کانپور کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اورنعت خوانی،قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کا خصوصی اہتمام کیا گےا مولانا اشرفی نے کہا آپ سادہ مزاج ،عمدہ اخلاق،نیک دل اورملنسار شخصیت کے حامل تھے موصوف تقریبا 18 سال آل انڈیا غریب نواز کونسل کے میڈیا انچارج کے عہدے پر فائز رہے آل انڈیا غریب نواز کونسل کو پاپولر بنانے میں بڑی کاوشیں کیں جب 6 رجب عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پرچھٹی کے مطالبے کا آغاز کیا گےاتھا اس وقت سب سے پہلے کونسل کے قومی صدر کے ساتھ پریس کلب میں شانہ بشانہ شریک تھے سوشل میڈیا میں کونسل کے تمام امور کو بخوبی انجام دیتے رہے ،شراب کے خلاف تحریک ،سبیل لگانے کا اہتمام ،شجر کاری مہم،غریبوں کی مدد، غریب بچوں کو بستہ اور کتابیں فراہم کرانے ،مریضوں کو پھل تقسیم کرنے ،کونسل کے تمام پروگراموں میں شامل رہتے تھے موصوف کا انتقال آل انڈیا غریب نواز کونسل وشہر کانپور اورجماعت اہل سنت کے لئے بہت بڑا خسارہ  ہے مولیٰ تعالیٰ اپنے حبیب پاک ﷺکے صدقہ میں موصوف کے درجات میں بلند یاں عطا فرمائے اوراہلیہ واہل خاندان و عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین خصوصی دعا پر محفل کا اختتام ہو ا جس میں خصوصیت کے ساتھ جناب خورشید عالم ممبر کونسل،حافظ اختر رضا، قاری محمد آزاد اشرفی امام تھانہ والی مسجد مہاراجپور،حافظ مسعود اشرفی امام اقصیٰ مسجد گدیانہ ،حافظ محمد ارشد اشرفی امام مسجد حسن حسین سنگواں کالونی،،حافظ نیاز اشرفی امام نوری مسجد شیام نگر ،،حافظ محمد مشتاق وغیرہ موجو د رہے