100 سالہ قدیمی تحصیل والی مسجد کی جدید تعمیر کا جلد انتظام کیا جائے ورنہ ہوگا بڑا احتجاج:حافظ فیصل جعفری

 تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کا حکومت اترپردیش سے مطالبہ 

کانپور 20 مئی:بارہ بنکی واقع تقریباُ صد سالہ سے زائد قدیمی غریب نواز و تحصیل والی مسجد کو وہاں کی ضلع انتظامیہ نے اپنی مرضی سے شہید کروانے کا کام کیا ہے وہ کسی طرح سے درست نہیں ہے حکومت اترپردیش کو چاہئے کہ اسکی اعلیٰ سطح پر تفتیش کراکر انکے خلاف سخت کارؤائی کی جائے اور جلد ہی جدید طور پر مسجد کی دوبارہ تعمیر کرائی جائے اگر ایسا نہیں ہوتا تو جلد ہی اس پر احتجاج درج کرایا جائیگا یہ مطالبہ تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی میٹنگ میں صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کیا ہے چمن گنج واقع تنظیم کے دفتر میں ہوئی میٹنگ میں حافظ فیصل جعفری نے کہا کہ دو روز قبل بارہ بنکی کے ضلع انتظامیہ نے مسجد کو غیر قانونی تعمیر بتاکر شہید کر دیا جس کو لیکر سنی سینٹرل وقف بورڈ و آل انڈیا جماعت رضائے مصطفےٰ بریلی شریف نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا یہ قدم نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ ہائی کورٹ کے 24 اپریل کو دئے گئے فیصلہ کے بھی خلاف ہے ضلع انتظامیہ نے اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے حافظ فیصل جعفری نے مزید کہا کہ حکومت و انتظامیہ کے ذمہ دار جہاں ایک طرف کووڈ 19 کا حوالہ دیکر سارے کاروبار بند کرائے ہیں جس سے کافی لوگ پریشان ہو گئے بہت سے لوگ بیروزگار ہو گئے جو در در بھٹک رہے ہیں وہیں دوسری طرف اللہ کےگھر کو شہید کر دینا ضرور اس میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا مقصد ہے اگر حقیقت میں ایسا ہے تو وہ لوگ اپنے مقصد میں ہمیشہ ناکام رہیں گے کیونکہ انھوں نے اللہ کے گھر کو شہید کرکے اللہ کو ناراض کیا ہے اور اللہ کو ناراض کرنے والا کبھی کامیاب ہو ہی نہیں سکتا لھٰذا ہماری حکومت اتر پردیش سے مطالبہ ہے کہ اسکی پوری تحقیق کراکر جو بھی غلط ہو اسکے خلاف سخت کارؤائی کی جائے اور جلد ہی مسجد کی جدید تعمیر کا انتظام کرایا جائے تاکہ لوگوں میں جو ناراضگی ہے وہ دور ہو سکے اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہماری تنظیم شہر کے علماء کے ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کو مجبور ہوگی تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مفتی سید محمد اکمل میاں اشرفی،سرپرست مولانا نیر القادری،مفتی ممتاز عالم مصباحی،مفتی محمد کاظم رضا اویسی،مولانا محمد عمر قادری،مولانا محمد حسان قادری،مولانا ظہور عالم ازہری،حافظ واحد علی رضوی،مولانا مبارک علی فیضی،قاری محمد عادل رضا ازہری،حیات ظفر ہاشمی،محمد الیاس گوپی،حافظ محمد عرفان رضا قادری،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ محمد زبیر قادری،وسیم اللہ رضوی،الحاج محمد حسان ازہری،محبوب غفران ازہری،ضمیر خاں،آفتاب ازہری،کمال الدین،حیدر علی،محمد ایشان،سلمان انصاری،سید شعبان،شاہنواز انصاری،محمد معین جعفری وغیرہ نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے!