سید عبداللہ میاں چشتی نےکم عمری یعنی محض دس سال میں حفظ قرآن کریم مکمل کیا


 پھپھوند

آستانہ عالیہ پہ گزشتہ شب مولانا شاہ سید محمد اختر میاں چشتی زیب سجادہ آستانہ عالیہ صمدیہ مصباحیہ پھپھوند شریف کی سرپرستی میں جشن معراج النبی ﷺ کی بابرکت محفل منعقد ہوئی، جس میں خصوصی خطاب مفتی محمد انفاس الحسن چشتی شیخ الحدیث جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف نے فرمایا، آپ نے واقعہ معراج اور اس سے ملنے والے قیمتی پیغامات کو نہایت بصیرت افروز انداز میں پیش فرمایا۔ 
اس موقع پہ ایک اہم اور خاص بات یہ رہی کہ شاعر آستانہ ابو الشعرا مولانا شاہ سید محمد منظر میاں چشتی کے صاحبزادہ گرامی حافظ سید عبداللہ مودود چشتی نے حفظ قرآن کریم کا آخری سبق سنا کر اس بابرکت شب میں حفظ قرآن کریم مکمل فرمایا۔ واضح ہو کہ سید عبداللہ مودود چشتی نے یہ عظیم سعادت ودولت محض اپنی کم عمری یعنی دس سال چارہ ماہ انیس دن میں حاصل کیا۔ 
سید منظر میاں چشتی نے بتایا کہ عبداللہ مودود چشتی کی پیدائش ۲۱/ اکتوبر ۲۰۱۰ بروز جمعرات ہوئی جبکہ تسمیہ خوانی چودہ جنوری ٢٠١٤کوہوئی، حفظ قرآن کریم کا آغاز ۱۷ / جولائی ٢٠١٤ کو بارہویں شریف کے موقع سے منعقد محفل میلاد النبی میں کیا۔ جبکہ تکمیل ۱۱/ مارچ ۲۰۲۱ مطابق ۲۷ / رجب المرجب ۱۴۴۲ شب معراج النبی میں فرمایا۔ 
واضح ہو کہ آستانہ عالیہ صمدیہ مصباحیہ دارالخیر پھپھوند شریف ہندوستان کی ایک عظیم علمی وروحانی خانقاہ ہے۔ اس خانوادے کا اہم امتیاز یہ ہے کہ یہاں کے سبھی افراد علم وفضل سے لیث ہیں۔ 
صاحبزادے سید عبداللہ میاں کی اس اس عظیم کامیابی پہ سبھی نے انہیں نیک دعائیں اور مبارکبادیاں پیش کیں۔ خصوصیت کے ساتھ مولانا شاہ سید محمد اختر میاں چشتی، مولانا شاہ سید محمد انور میاں چشتی، مولانا مفتی سید محمد اطہر میاں چشتی، مولانا سید شاہ محمد اظہر میاں چشتی، مولانا شاہ سید محمد مظہر میاں چشتی،حافظ وقاری سید غلام حافظ میاں چشتی، مولانا شاہ سید نواز اختر میاں چشتی، سید قاسم میاں چشتی،سید ابراھیم میاں چشتی، سید حسن میاں چشتی، سید محمد میاں چشتی کے علاوہ جامعہ صمدیہ کے اساتذہ  مفتی محمد انفاس الحسن چشتی وغیرہ نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل پہ مبارکبادی پیش فرمایا۔
حافظ سید عبداللہ مودود میاں چشتی پھپھوند شریف