یااللہ کورونا وائرس کاخاتمہ فرما کورونا وائرس سے بھارت سمیت پوری دنیا کی حفاظت فرما

 اےا اللہ ملک میں بھائی چارہ امن و امان محبت اور خوشحالی عطا فرما

 ا ٓل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی قل شریف ہندوستان سمیت پوری دنیا میں امن وامان اور خوشحالی کیلئے مولانا محمد ہاشم اشرفی نے خصوصی دعا ءکرائی

کانپور19 /فروری ۔یا اللہ ہماری حفاظت فرما رب کائنات آفتوں اور بلاﺅں سے نجات عطا فرما یااللہ کورونا وائرس کاخاتمہ فرما کورونا وائرس سے بھارت سمیت پوری دنیا کی حفاظت فرما ےا اللہ ہم سب تےری بارگاہ میں توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما ہم سب کو گناہوں خطاﺅں اور بد کاریوں سے محفوظ فرما ائے اللہ تو جو چاہے چھین لے توجو چاہے عطا کر دے تو حاکم و ناصر اور قادر مطلق ہے تو ہی رب الارباب قاضی الحاجات ہے زمین و آسمان میں تیری ہی بادشاہت ہے تو ہم سب کا مالک ہے خالق ہے کبیر ہے ہمارا امتحان نہ لے ہم تیری آزمائش کے لائق نہیں جن نیک بندوں کو آزمایا ہے انکے صدقے و طفیل ہمارا امتحان معاف فرمادے یا اللہ ملک سے دہشت گردی ،فرقہ پرستی کا خاتمہ فرما اورملک کو امن کاگہوار ہ بنا دے اے اللہ ہمارے ملک کو ہرا بھرا کردے اور خوشحالی عطا فرما اے اللہ ھم سب سے راضی ہوجا ہم سے وہ کام لےلے جس سے تو اور تیرا محبوب راضی ہو۔ ےاللہ سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ کردے۔ اے اللہ معاشرہ کو نیک اور صالح بنا دے ۔اے اللہ جوان بیٹیوں کے رشتے کاغیب سے انتظام فرما دے جو بے قصور جیل کی سلاخوںمیں ہیں ان کوحضرت خواجہ غریب نواز کے صدقے میں رہائی عطا فرما۔ نماز،روزہ ،حج،زکوةکی ادائیگی کی توفیق عطا فرما۔ آل انڈےا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان مرکزی قل شریف کنگھی محال بڑا امام چوک میں کونسل کے قومی صدر مولانا محمد ہاشم اشرفی نے نم آنکھوں سے دعا کی توآمین کہنے والوں کی آنکھوں سے آنسو ں بہہ نکلے ۔جو یقینا نیک فال اور قبولیت کی علامت ہے ۔ لوگ حضور قلبی کے ساتھ دعا میں مشغول تھے ہاتھوں کو اٹھاے ہوئے تھے اور اللہ کی طرف رجوع تھے اور اپنی فریادیں کر رہے تھے مولانا اشرفی نے جب دعا کرتے ہوئے کہا کہ ےا اللہ غریب نواز کے صدقے میں ملک میں خوش حالی ،ترقی ،امن و امان پیدا فرما ۔اس مرحلہ میں لوگ جزباتی ہوکر یاخواجہ یاخوا جہ کی صدائیں بلند کرنے لگے اور پےار بھرا نعرہ خواجہ خواجہ کہتے ہیں ہندوستان میں رہتے ہیں کی صدا ہر چہار سو بلند ہونے لگی

 اس سے قبل درجنوں علمائے کرام نے خطاب فرماتے ہوے پر زور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہند پورے ملک میں خواجہ غریب نواز رحمةاللہ علےہ کے عرس چھ رجب کی چھٹی کو یقینی بنائیں۔ واضح ہوکہ اآل انڈیا غریب نواز کونسل کے ممبران پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اس وقت تک چپ نہیں بیٹھیں گے اور چھٹی کی تحریک جاری رکھیں گے جب تک پورے ملک میں چھٹی کا اعلان نہ کردیا جائے۔ مولانا اشرفی نے کہا کہ خواجہ غر یب نواز کا دربار ایسا دربار ہے کہ جہاں سلاطین مغلیہ سے لیکر امریکی صدر اوبامہ تک سیکڑو ں حکمرانوں نے حاضری دی اور چادر پیش کرکے اپنی کا میابی کیلئے دعائیں ما نگی ہیں اسی لئے پنڈت جواہر لا ل نہرو جیسے لیڈ ر نے کہا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی حفاظت کے سلسلے میں ہزاروں خطوط موصول ہوئے ہیں اس کے مد نظر میں پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس مقدس درگاہ کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائیگی اور اس کے تقدس و احترام پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی یہ برکت کا مرکز ہے امن کا آستانہ ہے خواجہ غریب نواز عالم اسلام ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے چراغ ہدایت ہیںاوراشرفی صاحب نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آقا ﷺ نے خواجہ غریب نواز کو عطا ئے رسول بنا کر ہندوستان بھیجا اور جو تعلیم پیغمبر اسلام نے دیا ہے اس کو غریب نواز نے ہندو ستان میں عام کیا ہے غریب نواز کی تعلیم ہے کہ ماں باپ کا دل نہ دکھاﺅ نشہ آور چیز وںیعنی شراب ،گانجہ، افیم، اسمیک سے باز رہو مولانا اشرفی نے دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔علما ءنے کہا آج بھی خواجہ غریب نواز کا آستانہ ہندو مسلم، سکھ،عیسائی کی محبت وعقیدت کا مرکز ہے لھذا خواجہ غریب نواز کے پیغام انسانیت مانوتاکوعام کرنے کی ضرورت ہے غریب نواز کے پیغام محبت کوعام کرکے دہشت گردی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ممکن ہے کیونکہ خواجہ غریب نواز کا پیغام مساوات محبت اپنے آپ میں ایک مثال ہے جن بے سہار وں مجبوروں محتاجوں کا نہ کوئی گھر ہے نہ کوئی والی ووارث ہے ایسے لوگوں پر کتنے مہربان ہیں خواجہ صاحب اپنے دربار میں صبح وشام ان کو لنگر کھلا ر ہے ہیں ۔مخلوق خدا پلتی ہے لنگر سے تمہارے ، ہم سے توایک بچہ بھی پالا نہیں جاتا ۔ اس دوران لوگ نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت یارسول اللہ ،خواجہ کا ہندوستان زند ہ بادکے نعرے بلند کرتے رہے اس سے قبل جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد احمد اشرفی نے کیا اورقاری کلیم نوری نے درود تاج پڑھا نظامت کے فرائض حافظ نیاز اشرفی نے انجام دیا بعدہ شعرائے کرام نے بارگاہ غریب نواز میں منقبت پیش فرمایا قل شریف کا اہتمام نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ہوا اورشبیر بھیا،محمد سمیع قریشی،محمد زبیروارثی ،محمد فخرو،محمد جاوید،محمد واصف اشرفی ،منا میاں،شاہ عالم نے مہمانوں کا ہار وپھول سے استقبال کیا اور ہر خاص وعام کو بیٹھا کر اہتمام کے ساتھ لنگر کھلا یا اس موقع پر خاص طور سے مولانا مہتاب عالم مصباحی ،حافظ منھاج الدین قادری،محمد عامر، عبد المعبود محمد شاہ اعظم برکاتی،حافظ کفیل وغیرہ  موجود تھے ۔