امیش دیوگن کی گرفتاری نہ ہونے تک خاموش نہیں رہیں گے:حافظ فیصل جعفری

ـــــــــــــــــــــتنظیم بریلوی علمائے اہل سنت نے کوپر گنج میں کیا احتجاج ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کانپور 20 جون:تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری کی قیادت میں کوپر گنج تلویٰ منڈی میں گستاخ غریب نواز امیش دیوگن کے خلاف احتجاج کر گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا تنظیم کے صدر حافظ فیصل جعفری نے کہا کہ پانچ روز قبل نیوز 18 انڈیا کے اینکر امیش دیوگن کے شہنشاہ ہندوستان حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی شان میں نازیبا کلمات کہے تھے جسکو لیکر پورے ملک کے چاروں اعتراف میں احتجاج و کارؤائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن موجودہ حکومت کے کانوں تک جوں نہیں رینگ رہی جسکو لیکر غریب نواز کے عقیدتمندوں میں کافی ناراضگی ہے امیش دیوگن کے خلاف صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے لوگ کارؤائی کا ماطلبہ کر رہے ہیں کیونکہ خواجہ غریب نواز کے آستانہ پر ہر مذہب کے لوگ عقیدت کے ساتھ جاتے ہیں اور وہ بلا تفریق مذہب و ملت وہ سب کو نوازتے ہیں ایسے میں حکومت وقت کو چاہئے کہ جلد از جلد امیش دیوگن و راہل جوشی کو گرفتار کر سخت سے سخت کارؤائی کرے تاکہ خواجہ غریب نواز کے چاہنے والوں میں حکومت کی طرف سے انصاف نظر آئے حافظ فیصل نے کہا کہ جب تک امیش دیوگن کی گرفتاری نہیں ہوگی تب تک ہم لوگ خاموش نہیں رہیں گے اس موقع پر قاری سید محمد فیصل جعفری کے علاوہ قاری محمد عادل رضا ازہری،حافظ نور عالم ازہری،حیات ظفر ہاشمی،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ محمد زبیر قادری،حافظ محمد عرفان،شاہنواز انصاری وغیرہ لوگ تھے!