تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے سکیرا اسٹیٹ میں شب قدر کی فضیلت بیان کی گئی





کانپور 20 مئی:ماہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب یعنی چوتھی طاق رات کو تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے انور گنج سکیرا اسٹیٹ میں شب قدر کی فضیلت بیان کی گئی جسکی صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کی تنظیم کے سکریٹری قاری محمد عادل رضا ازہری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ حدیث پاک میں ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ اگر شب قدر لو پالوں تو کیا پڑھوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر شب قدر کو پالو تو یہ دعا کرو کہ اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور عفو سے محبت کرنے والا ہے تو مجھے معاف فرما پھر پوچھا کہ اگر لیلة القدر کو پالوں تو کیا مانگوں تو کہا کہ عافیت کے سوا کچھ نہ مانگنا یعنی اے اللہ میں تجھ سے عفو و عافیت اور دین و دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل میں ایک عابد تھا شمعون نامی جس نے ہزار ماہ اللہ کی راہ میں جنگ کیا اس پر اہل اسلام صحابہ کرام متعجب ہوئے کہ ہمارے اعمال کی کیا حیثیت؟ اس پر اللہ پاک نے اس امت کو ایک رات عطا فرمائی جو اس شخص کی مدت عبادت سے بہتر ہے یعنی ہزار سال اللہ کی راہ میں جنگ کرنے سے بہتر ہے کہ لیلة القدر کی ایک شب میں بندا اللہ کی بارگاہ میں عشق رضا کیلئے قیام کرے،عبادت کرے،استغفار کرے جو اس شب قدر میں ایمان اور ثواب کے خاطر قیام کرتا ہے اسکے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دئے جاتے ہیں اور جو ایمان اور ثواب کے خاطر رمضان کے روزہ رکھتا ہے اسکے بھی اگلے اور پچھلے گناہ بخش دئے جاتے ہیں حافظ محمد عامر ازہری،حافظ محمد عرفان نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت و منقبد کا نذرانہ پیش کیا اور نظامت کے فرائض جناب اکرم رضا طوفانی نے کی صلاة وسلام کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا اور کورونا جیسی مہلک وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی بعدہُ محفل روزہ داروں کے لئے سحری کا انتظام کیا گیا شرکاء میں شمس الدین،لالہ بھائی وغیرہ لوگ موجود تھے!