جنگ بدر میں اللہ نے فرشتوں کے ذریعہ مسلمانوں کی مدد فرمائی:حافظ فیصل جعفری





کانپور 11 مئی:17 رمضان المبارک جنگ بدر کا ذکر کرتے ہوئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے  کہا کہ جنگ بدر اسلام کی پہلی جنگ ہے مسلمانوں کے مدینہ منورہ ہجرت کر جانے کے باوجود بھی جب کفار اپنی سرکشی سے باز نہ آئے تو 17 رمضان مدینہ منورہ کے ایک میدان میں جسکا نام بدر ہے یہ جنگ عمل میں آئی اس جنگ میں صحابہ حضرات کے پاس نہ ٹوٹی تلواریں تھیں نہ ان حضرات کے پاس پیسے تھے نہ ہتھیار یہ دیکھ کر سرکار علیہ السلام سجدے میں جاکر رونے لگے اور عرض کرنے لگے کہ مولیٰ اگر آج مسلمانوں کی فتح نہ ہوئی تو یہ مایوس ہو جائیں گے تو اللہ نے فرمایا محبوب اپنے سر کو اٹھائیے آپکا رب آپکو رسوا نہیں ہونے دے گا پھر کیا تھا 313 نہتھے مسلمان 1000 دشمنان اسلام سے لڑنے کو تیار کھڑے ہو گئے اور اللہ نے فرشتوں کی ایک بڑی جماعت کو بھیج کر اپنے ان محبوبوں کی مدد فرمائی اور ابو جہل جیسے خبیث کے ساتھ 70 ایسے دشمنان اسلام کو موت کے گھاٹ اتارے گئے جو صرف قریش کے امیر ہی نہیں بلکہ سرکشی کرنے میں بھی سب سے آگے تھے اس جنگ میں کئی صحابہ بھی شہید ہوئے جن میں معاذ اور معوز (یہ دو بچے تھے جنھوں نے میدان بدر میں ابو جہل کو قتل کیا) کے نام قابل ذکر ہیں!