اعتکاف میں بیٹھکر کثرت سے عبادت کرنا اللہ تبارک وتعالیٰ کو بیحد پسند:حافظ فیصل جعفری





کانپور13  مئی:آج جمعرات کو 20 رمضان المبارک ہے یعنی دوسرا عشرہ (مغفرت) ختم اور تیسرا عشرہ (جہنم سے آزادی کا) شروع ہو جائیگا اور آج ہی شام سے لوگ مساجدوں میں اعتکاف کی نیت کرکے داخل ہو جائیں گے آل انڈیا سنی جمعیة العلماء کے نائب صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ اللہ کی رضا کیلئے مسجد میں ٹھر کر کثرت سے عبادت کرنے کا نام اعتکاف ہے اعتکاف 3 طرح کا ہوتا ہے واجب،سنت مؤکدہ اور مستحب ماہ رمضان کی 20 تاریخ کو سورج ڈوبتے وقت مغرب کی اذان سے 20 منٹ قبل اعتکاف کی نیت کرکے مسجد میں داخل ہو جانا اور عید کا چاند دیکھ کر مسجد سے باہر نکلنا اور اس درمیان کثرت سے عبادت کرنا اللہ تبارک وتعالیٰ کو بہت پسند ہے رمضان کا اعتکاف سنت مؤکدہ علل کفایہ ہے یعنی بستی میں اگر کسی ایک نے بھی اعتکاف کیا تو سب بری الذمہ ہیں اور کسی ایک نے بھی نہ کیا تو سب اللہ کے گنہگار ہیں حافظ فیصل نے اعتکاف پر بیٹھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا جیسی مہلک وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کریں!