سات سال سے کم کی عمر میں عاقد حیدر نے رکھا پہلا روزہ




کانپور 8 مئی:چمن گنج واقع جبلی روڈ میں وسیم اکرم کا فرزند محمد عاقد حیدر (جنکی عمر چھ سال تین ماہ ہے ) نے بڑی ہمت کے ساتھ پہلا روزہ رکھا یہ بچہ حافظ سید محمد فیصل جعفری کا پڑوسی ہے انکا کنبہ لکھنؤ میں رہتا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے نانی کے گھر میں ہے پہلا روزہ رکھنے پر انکا ہار پہناکر استقبال کیا گیا اور نذرانہ بھی خوب ملا روزہ افطار میں محمد معین جعفری،ام الخیر،عرفہ جعفری وغیرہ نے الگ الگ بیٹھ کر روزہ کھولا عاقد حیدر نے پہلا روزہ رکھنے پر اللہ کا شکر ادا کیا!