رمضان المبارک کی25 ویں شب کو نعت پاک کی محفل منعقد ہوئی
کانپور 18 مئی:ماہ رمضان المبارک کی 25 ویں شب یعنی تیسری طاق رات کو تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے چمن گنج میں نعت پاک کی محفل منعقد ہوئی جسکی صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کی تنظیم کے سکریٹری قاری محمد عادل رضا ازہری نے کلام پہش کرتے ہوئے کہا کہ (دولت یہ خوب مجھکو ملی مطمئن ہوں میں،لب پر سجی ہے نعت نبی مطمئن ہوں میں،جس در کی دید کرتے ہیں آکر ملائکہ،مجھکو بھی اسکی دید ہوئی مطمئن ہوں میں،فضل خدا سے میں بھی ہوں آقا کا امتی،کافی ہے مجھکو اتنی خوشی مطمئن ہوں میں) وغیرہ شعر پڑھے ان کے علاوہ حافظ محمد عرفان نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت و منقبد کا نذرانہ پیش کیا صلاة وسلام کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا اور کورونا جیسی مہلک وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی بعدہُ محفل روزہ داروں کے لئے سحری کا انتظام کیا گیا شرکاء میں ضیاء الدین ازہری، محمد عامر،محمد عاقب برکاتی وغیرہ لوگ موجود تھے!