قاضئی شہر کانپور کے ترجمان شمس القمر رحمانی کی والدہ کا انتقال




ــــــــــــــ مرحومہ کے انتقال پر ملال پر تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی تعزیتی نشستــــــــــــــ

کانپور 16 اپریل: نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ سنی جمعیة العلماء اتر پردیش کے ناظم نشرواشاعت و قاضئی شہر کانپور مولانا ریاض احمد حشمتی کے ترجمان  جناب شمس القمر رحمانی کی والدہ ماجدہ کل 15 اپریل بروز بدھ بوقت صبح ساڑھے آٹھ بجے 85 سال کی طویل عمر میں اس دارفانی سے رخصت ہو گئیں  (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحومہ کے انتقال پر ملال پر تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی ایک نشست چمن گنج واقع تنظیم کے دفتر میں  زیر صدارت حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری رضوی(صدر تنظیم)  منعقد ہوئی جسمیں مرحومہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا تنظیم کے صدر قاری سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ مرحومہ صوم صلاة کی پابند ہونے کے ساتھ نیک پرہیزگار تھیں بڑوں پر شفقت کرنا چھوٹوں کی عزت کرنا ان کا اخلاقی فریضہ تھا ان کے تین صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں ان کی نماز جنازہ مسجد مدح خاں پریڈ میں بعد نماز عصر پیش امام قاری محمد معراج اشرفی نے ادا کرائی اور تدفین عوامی مسلم قبرستان بیناجھابر عیدگاہ کے سامنے  عمل میں آئی پروردگار اپنے محبوب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حسنین کریمین کے صدقے غوث اعظم کے صدقے جملہ بزرگان دین اولیائے کرام کے صدقے مرحومہ کی مغفرت فرمائے انکے درجات بلند فرمائے انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے اور انکے جملہ شہزادگان بالخصوص شمس القمر رحمانی و جملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے تعزیت پیش کرنے والوں میں حافظ سید محمد فیصل جعفری کے علاوہ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا سید محمد اکمل اشرفی، سرپرست مولانا الحاج نیر القادری،قاری امتیاز احمد قادری،مولانا محمد حسان قادری،مولانا ظہور عالم ازہری،حافظ واحد علی رضوی،مولانا حبیب الرحمٰن اشرفی،مولانا محمد فاروق،حافظ سکندر احمد ازہری،قاری محمد عادل ازہری،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ محمد زبیر قادری،حافظ محمد عرفان،اخلاق احمد ڈیوڈ،حیات ظفر ہاشمی،وسیم اللہ رضوی،حیدر علی،کمال الدین،تنویر رضا بیگ،الحاج محمد حسان ازہری،ضمیر خاں،ڈاکٹر ظفر خاں،ضیاء الدین ازہری،احمد رضا ازہری،راجہ حسن ازہری،محمد طارق،محمد معین جعفری نے بھی مرحومہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے!