وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا

آن لائن تعلیمی نظام کو منظم اور وسیع شکل دی جائے، جس سے لاک ڈاؤن کے سبب طلباء پر کوئی اثر نہ پڑے: وزیر اعلیٰ



لکھنؤ15اپریل2020
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بنیادی تعلیم، ثانوی تعلیم، اعلی تعلیم، تکنیکی تعلیم، پیشہ وارانہ تعلیم، طب، نرسنگ، پیرامیڈیکل وغیرہ کی تعلیم میں آن لائن نظام کومستحکم بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آن لائن تعلیمی نظام کو منظم اور وسیع شکل دی جائے، جس سے لاک ڈاؤن میں طلباء کی تعلیم پر کوئی اثر نہ پڑے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوواقف کرایا گیا کہ اعلی تعلیم کے ذریعہ اب تک 31939 ای کنٹینٹ تیار کر 2.29لاکھ طلباء کو کنکٹ کیاگیا ہے۔اب تک 75921آن لائن کلاسیز ہوئیں اور 5546فیکلٹی نے حصہ لیا۔یومیہ اوسطا 80328طلباء آن لائن کلاسیز میں شامل ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کو یہ بھی بتایا گیا کہ تکنیکی اورپیشہ وارانہ تعلیم میں بھی آن لائن کورس شروع ہو چکا ہے۔ 2736گھنٹے کا ای کنٹینٹ تیار کیا گیا ہے۔تقریبا 9000اساتذہ آن لائن درسی عمل سے مربوط ہیں۔بی ٹیک، ایم سی اے ، ایم بی اے اور بی فارما کے 206305طلباء آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔آئی ٹی آئی کے سبھی 70سیکٹر کے سبھی کورس ای لرننگ پلیٹ فارم پر 05ملین سے زائد طلبا ء کے لئے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ محکمہ صحت کی جانب سے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات کے آپریشن کی اجازت دی جائے۔نجی میڈیکل کالج اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کو تربیت دی جائے۔بغیر کووڈ کنٹرول تربیت اور حفاظتی اقدامات کے ایمرجنسی خدمات کو منظم نہیں کیا جائے گا۔جن طبی اداروں میں اسٹاف کے تحفظ کے سبھی بندوبست نہیں ہوں گے اور ڈاکٹر سمیت سبھی میڈیکل اسٹاف تربیت یافتہ ہوں گے، وہیں ایمرجنسی خدمات کوچلانے کے لئے ایمرجنسی خدمات کے آپریشن کے لئے اسپتالوں کو کووڈ کیئراسپتال اور نان کووڈ کیئراسپتال زمرے میں رکھا جائے۔نان کووڈ کیئراسپتالوں میں باقی بیماریوں سے متعلق ایمرجنسی سہولیات دستیاب ہوں گیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ ایم بی بی ایس اور نرسنگ کے طلبا کو ٹریننگ دے کر علاج سے متعلق کام سونپے جائیں، جس سے کووڈاسپتالوں میں صحت  اہلکاروں کی کمی نہ ہو۔
وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت ہند نے 20اپریل2020سے بڑے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کئے جانے کی اجازت بعض شرائط کے ساتھ دی ہے۔ان منصوبوں میں سڑک، ایکسپریس وے،ہائی وے، میڈیکل کالج کی تعمیر اور بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔ حکومت ہند کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اس طرح کے منصوبوں سے مربوط انجینئر اور کارکنان کی جانچ کراکر سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام کی اجازت دی جائے۔ان کے رہنے، کھانے پینے کا بندوبست کام کی سائٹ پر ہی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دوا، طبی سلامتی، آٹا مل، دال مل، رائس مل جیسی ضروری اشیا سے مربوط انٹرپرائز کو قبل میں دی گئی اجازت جاری رہے گی۔اینٹ بھٹے جس طرح چل رہے تھے چلتے رہیں گے۔چینی مل اور فوڈ پروسیسنگ سے مربوط فیکٹریاں بھی چلتی رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 20اپریل 2020سے صنعتی یونٹس، انٹیگریٹیڈ کامپلیکس میں یا چہار دیواری میں واقع ہیں اور ان کے ٹیکنیکل اور دیگر کام کرنے والے سائٹ پر مہیا ہیں، ایسی یونٹوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کے ساتھ اجازت دی جائے۔ملازمین اور افسران کو لانے کیلئے خصوصی بس لگائی جائے ، جس میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ بینک جوں کی توں کام رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹامپ اور رجسٹری کا کام کچھ شرائط کے ساتھ شروع کیا جائے۔دفاتر کم سے کم عملے کے ساتھ کام کریں۔سبھی پیٹرول پمپ، سی این جی، ایل پی جی اور پی این جی کے آؤٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔ضلع انتظامیہ اور ان کے تحت ٹریزری کھولی جائے گی۔سبھی منڈیاں اور خریداری مراکز کھلے رہیں گے۔جانوروں کی کلینک بھی کھولی جائے گی۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔