لکھنؤ.اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستانی آئین کے معمار، بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جینتی پر باشندگان ریاست کو دلی مبارک باد دی ۔
آج یہاں جاری تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹرامبیڈکر نے سماجی عدم مساوات کو ختم کرنے اور محروم طبقات کو سماجی انصاف دلانے کے مقصد سے ہندوستان کے آئین میں متعدد گنجائشیں رکھی ہیں۔ہندوستانی آئین کی تیاری میں بابا صاحب ڈاکٹرامبیڈکر کی جفاکشی کے لئے ملک کے لوگ ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے۔انہوں نے پوری زندگی درج فہرست ذات و قبائل سمیت سبھی محروم طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔معاشرے کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کو بااختیار بنانے کے لئے بابا صاحب ڈاکٹرامبیڈکر کے ذریعہ کئے گئے کام ہم سب کوترغیب دیتے رہیں گے۔تفریق سے مبرا اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے کی تعمیر ہی ہم سب کی ڈاکٹرامبیڈکر کے تئیں سچی خراج عقیدت ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے باشندگان ریاست سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر بابا صاحب ڈاکٹرامبیڈکر کی جینتی پر گھر میں رہ کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔اس سے ہم کورونا وائرس انفیکشن سے لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹرامبیڈکر کی جینتی پر وہ خود بھی اپنی رہائش گاہ پررہ کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کی ڈاکٹرامبیڈکر جینتی پرباشندگان ریاست کو دلی مبارک باد