آل اندیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے غریب بیواوں وضرورتمندوں میں راشن تقسیم 


کانپور،19 اپریل۔لاک ڈاو ¿ن کے دوسرے مرحلہ کے دوران آل اندیا پیام انسانیت فورم کانپور کے مولانا سعد خاں ندوی اور انکی ٹیم کی کوششوں سے پورے شہر میں راشن کٹ کی تقسیم کیا جا رہی ہے اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے، اسی کے تحت 57بیواوں تحقیق کر لال املی کمپنی کی لیبر کالونی مکرابرٹ گنج میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کانپور کے ساتھیوں نے بغیر کسی مذہبی بھید بھاو کے ان غریب وبے سہارا بیواوں میں راشن و کھانے پینے کے سامان تقسیم کئے جس میں چاول، آٹا، دال، تیل، بسکٹ، سینیٹری پیڈ، اچار، نمک، گرم مصالحہ پاوڈر وغیرہ شامل تھے اور پورے شہر میں حضرت مولانا محمد انیس خاں قاسمی صاحب نائب صدر جمعیة علماءکانپور کی سرپرستی میں پیام انسانیت فورم کے ساتھیوں کے ذریعہ روز راشن کٹ کئے جا رہے ہیں، بیکن گنج و آس پاس قاری محمد غزالی خاں امام مصلیٰ ایس اے ہاوس ،پریڈ اور یتیم خانہ مولانا محمد ذاکر قاسمی ، نواب گنج محمد عرفان، پنکی کلیان پور مولانا محمد سعد خاں ندوی، پرانا کانپور حافظ عبد الحمید ، بینا جھابر حافظ محمد سلمان امام چھوٹی مسجد، کے علاوہ حافظ محمد انس، محمد علقمہ خاں ،انجینئر محمد انس خاں، محمد شاداب وغیرہ خصوصی طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔