کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے دعا خوانی کا اہتمام کیا گیا





کانپور 23 مارچ:کوروبا وائرس جیسی وبا کے خاتمہ کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت نے چمن گنج میں دعا خوانی کا اہتمام کیا جس میں موجود لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کورونا وائرس و دیگر بیماری سے نجات دلانے کی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی حافظ فیصل جعفری نے کہا کورونا جیسی وبا سے ملک سمیت پوری دنیا کے لوگ پریشان ہو چکے ہیں اس کے خاتمہ کیلئے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں اپنے اپنے مکانوں میں رہیں جیسا کہ مرکزی حکومت و ریاستی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ہوا ہے اس پر عمل پیرا ہوں انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز پنجگانہ اپنے وقت پر ادا کریں قرآن مقدس کی تلاوت کریں درود پاک کثرت سے پڑھیں تو انشاء اللہ اس کی برکتوں سے کورونا جیسی وبا سے نجات ملیگیاس موقع پر محمد طارق،شفیق احمد،عبد الحنان،محند مشیر وغیرہ لوگ موجود تھے!