حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ کے آستانہ پر حافظ فیصل جعفری نے کورونا وائرس سے تحفظ کی مانگی دعا




کانپور 19 مارچ:پروردگار عالم کل جہاں کے مالک اے اللہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے عابد بیمار کے صدقے بالخصوص شہنشاہ کانپور حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے صدقے ہم سب کے گناہوں کو معاف فرما ہم سب کو نماز کا پابند بنادے قرآن مقدس کی تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرما ہم سب کو ہر بیماری خاص کر کورونا وائرس جیسی وبا سے ہم سب کی حفاظت فرما ہم سب کے دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت اور انکے نقوش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما جمعرات کو تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے جاجمؤ واقع شہنشاہ کانپور حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ اور آپ کے والد گرامی حضرت قاضی سراج الدین عرف دادا میاں علیہ الرحمہ کے آستانہ پر یہ دعا کی انھوں دعا کے ساتھ لوگوں سے اپیل بھی کی ہے کہ پاک صاف رہیں پیغمبر اسلام نے 1400 سال قبل ہی فرما دیا تھا کہ طہارت ایمان کا نصف حصہ ہے جو شخص پاک صاف رہے باوضو رہیگا وہ انشاء اللہ ہر بیماری سے محفوظ رہیگا اس کے گھر میں رحمتوں کا نزول ہوگا بغیر طہارت کے نہ ہی نماز ہوگی اور نہ ہی اللہ کا قرب حاصل ہوگا کورونا وائرس کی حفاظت کیلئے دعائے بھی ہیں جو اسکا ورد کرتا رہیگا ور انشاء اللہ حفاظت میں رہیگا!