جشن دستار حفظ القرآن آئی بی پی چوراہا اناؤ میں 4 اپریل ک
اناؤ 17 مارچ:دار العلوم اہل سنت منظر اسلام قاسم نگر اناؤ کا اجلاس بنام جشن دستار حفظ القرآن کا انعقاد 4 اپریل بروز سنیچر بوقت بعد نماز عشاء بمقام شہنائی گیسٹ ہاؤس آئی بی پی چوراہا اناؤ میں اپنی شان و شوکت کے ساتھ ہوگا اس کے علاوہ مدرسہ ھٰذا کا جدید سنگ بنیاد بھی رکھا جائیگا جس میں ملک و ریاست کے علماء حضرات تشریف لا رہے ہیں یہ اطلاع انجمن فیضان تاج الشریعہ کے صدر و جلسہ کے میڈیا انچارج حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے دی انھوں نے بتایا کہ جلسہ کی سرپرستی نبیرہُ حضور احسن العلماء حضرت علامہ سید محمد امان میاں قادری برکاتی ولی عہد خانقاہ برکاتیہ ماہریرہ شریف و حضرت علامہ سید محمد اکمل میاں اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ سبحانیہ امبیڈکر نگر صدارت حضرت مولانا قاری محمد شعیب خاں مصباحی (پرنسپل مدرسہ ھٰذا) فرمائیں گے جلسہ کو خطاب فرمانے کیلئے خلیفہُ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد سلمان ازہری (ممبئی) و حضرت علامہ مفتی زاہد علی سلامی (استاذ الجامعة الاشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور اعظم گڑھ) سے تشریف لا رہے ہیں مدرسہ ھٰذا کے استاذ مولانا محمد حسان قادری نے بتایا کہ مدرسہ ھٰذا سے فراغت حاصل کرنے والے 5 حفاظ کی اکابر علماء حضرات کے دست مبارک سے دستار ہوگی اور انکی خدمت میں اسناد پیش کی جائیگی سنگ بنیاد 4 اپریل کو بعد نماز ظہر اور جلسہ بعد نماز عشاء ہوگا لھٰذا جملہ عاشقان مصطفےٰ و شمع رسالت کے پروانوں سے پر خلوص اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اس جلسہ کو کامیاب بنائیں اور ثواب دارین کی نعمتوں سے مستفیض ہوں!