-لکھنو- اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگین امراض میں مبتلا مختلف اضلاع کے 399 افراد کو 05 کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار روپئے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ اقتصادی مدد وزیراعلی اختیاری فنڈ سے دی گئی ہے۔
یہ اطلاع آج یہاں دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اختیاری فنڈ سے 29 فروری سے 06 مارچ، 2020 کے درمیان کل 05 کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار روپئے کی مالی مدد 399 مستفیدین کو فراہم کی گئی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ مستفیدین میںضلع اعظم گڑھ کے جناب پنچم یادو، مﺅ کی محترمہ عقیلہ خاتون، کوشامبی کی محترمہ آشا دیوی اور رائے بریلی کے جناب اشوک کمار وغیرہ شامل ہیں۔مستفیدین میں زیادہ تر کینسر، قلب، گردے اور جگر سے متعلق امراض میں مبتلا ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مختلف اضلاع کے 399 افراد کواقتصادی مدد فراہم کی