ایس پی ویسٹ کی موجودگی میں تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے امن کی چادر اجمیر شریف روانہ کی گئی



ـــــــــــــتنظیم کی جانب سے فاتحہ خوانی و ملک میں امن و سلامتی کی دعا کی گئی ----------


کانپور 28 فروری:سلطان الہند عطائے رسول ہند الولی حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری اجمیری حسنی حسینی رضی اللہ عنہ کے 808 واں عرس مبارک پر گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے امن کی چادر اجمیر شریف بارگاہ غیب نواز میں پیش کی جائیگی جسکو آج چمن گنج محمد علی پارک سے روانہ کی گئی اس موقع پر ایس پی ویسٹ ڈاکٹر انل کمار و چمن گنج تھانہ انچارج راج بہادر سنگھ بھی چادر شریف میں شامل رہے اس سے قبل فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا صلاة وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس میں کافی تعداد میں عقیدتمند حاضر ہوئے تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری،حافظ واحد علی رضوی،حفظ فضیل احمد رضوی،حافظ محمد زبیر رضوی نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ملک کی ترقی،خوشہالی،امن و سلامتی کی دعا غریب نواز کے وسیلے سے کی گئی جشن غریب نواز کے جلسہ کو مسجد سعید آباد کے خطیب و امام مولانا اسرار احمد بقائی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے ہندوستان میں مذہب اسلام کا پرچم بلند کیا ان کے آستانہ میں ہر مذہب کے لوگ روزانہ حاضری دیکر منتیں و مرادیں مانگتے ہیں جو انکے کرم سے پوری ہوتی ہیں عرس کے موقع پر تو بہت ہی الگ نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے وہاں کئی لاکھ زائرین حاضر ہوتے ہیں تنظیم کے صدر حافظ سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ بزرگان دین نے ہمیشہ انسانیت کی بات کی ہمیشہ حق کی صدا بلند کرتے رہے اس میں پیچھے نہیں ریے کیوں کہ ان کے اوپر اللہ رب العزت کی خصوصی نگاہ کرم رہتی ہیں اور جو لوگ بزرگوں سے نسبت رکھتے ہیں انکے بتائے راستے پر چلتے ہیں وہ ہر جگہ کامیاب رہتے ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواجہ غریب نواز کو مذہب اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے ملک ہندوستان بھیجا جسکو آپنے اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں تک پہوچایا آج ہر مذہب کے لوگ غریب نواز سے عقیدت رکھتے ہیں اپنے مکانوں دکانوں میں انکی درگاہ کا طغرہ لگائے ہوئے ہیں ان کا ماننا ہے کہ انکے در سے کوئی خالی نہیں جاتا یہ سن کی مرادیں پوری کرتے ہیں چادر شریف کو سبھی لوگوں نے بوسہ لیا اس موقع پر مولانا ظہور عالم ازہری،قاری محمد عادل رضا ازہری،حیات ظفر ہاشمی،الحاج محمد حسان ازہری،محمد الیاس گوپی،ضمیر خاں،محمد ایشان،ضیاء الدین ازہری،محمد خالد،رضوان حسین،حاجی باسط پرویز،محمد عابد،احسان احمد نظامی،عروج عالم وغیرہ لوگ موجود تھے!