خواجہ غریب نواز نے ہندوستان میں شمع اسلام روشن کیا:مولانا  اکمل اشرفی



ـــــــــــــتنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام جشن غریب نواز کا پہلا جلسہ مدرسہ رضویہ غوث العلوم کوپر گنج میں منعقد ـــــــــــــ


 

کانپور 26 فروری:سر زمین ہند میں ہزاروں برس سے معبودان باطل کی عبادت ہو رہی تھی اس زمین کی فزاعوں نے نام خدا و رسول کی برکتوں سے اپنی سماعت کو بہراور نہ کیا تھا یہاں ظلم،حق تلفی،قتل و غارت گری کو عزت اور شوکت تصور کیا جاتا تھا سلطان الہند سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ نے حکم نبوی پر تشریف لاکر اس زمین کو جنت نشاں بنایا ان خیالات کا اظہار تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام مدرسہ رضویہ غوث العلوم تلویٰ منڈی کوپر گنج میں ہوئے جشن غریب نواز کے پہلے جلسہ میں تنظیم کے سرپرست اعلیٰ حضرت علامہ سید محمد اکمل میاں اشرفی نے کیا تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری کی صدارت و مدرسہ ھٰذا کے سربراہ اعلیٰ مولانا ظہور عالم ازہری کی قیادت میں ہوئے جلسہ کو مولانا نے مزید فرمایا کہ خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ نے باطل پرستی کا قلعہ ڈھاکر ذرہ ذرہ کو معرفت آگاہ و حق شناس بنا دیا شجر اسلام کا بیج بونے کیلئے آپکو ہر خطر حالات کا سامنا کرنا پڑا آپ اور آپکے مریدین کی مختصر جماعت کے سوا سارے دیار ہند میں باطل پرستوں کا شور و غلبہ تھا اس اجنبی ماحول میں آپنے مخالفت کی ہواؤں سے جبل استقامت بن کر مقابلہ کیا آج کے پرفتن دور میں تعلیمات اسلامیہ عام کرنے اور اشاعت دین کیلئے نصیحت کا اصلوب اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام کا پیغام باہمی محبت و الفت کا فروغ اور امن و سلامتی کی اشاعت ہے ہمیں اسلاف اہل سنت کے تبلیغی اصلوب کو اپنانا چاہئے خواجہ غریب نواز جنہوں نے ملک ہندوستان میں شمع اسلام کو روشن کیا اور اسلام کے پیغام کو عام کیا جب آپ ہندوستان تشریف لائے تو اپنے ساتھ لشکر ذرار،تیر و تلوار لیکر نہیں آئے بلکہ اخلاق احمد مختار  علیہ السلام بلند کردار اور اسلامی اقدار لیکر آئے آج دور حاضر میں جو ظلم و ستم ہو رہے ہیں دہلی کی مساجدوں،درگاہ پر جن شرپسندوں نے نقصان کیا ہے قرآن مقدس کی توہین کی ہماری ماں بہنوں بھائیوں کے ساتھ ظلم کیا ان ظالموں کو اللہ معاف نہیں کریگا جلد ہی مظلوموں کے ساتھ اللہ انصاف کریگا جلسہ کو مفتی شبیر احمد رضوی نے بھی قرآن کی فضیلت پر خطاب کیا اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد فیض نے کیا اور نظامت کے فرائض مدرسہ ھٰذا کے پرنسپل حافظ واحد علی رضوی نے انجام دئے حافظ محمد اویس،حافظ محمد ریحان نے بارگاہ غریب نواز میں نعت و منقبد کا نذرانہ پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا بعدہُ جلسہ حاضرین میں شیرنی تقسیم ہوئی شرکاء میں حافظ نور عالم ازہری،حافظ شبیر علی واحدی،عروج عالم،محمد مستقیم وغیرہ لوگ موجود تھے!