کاشتکار بہبودی اور باغبانی ترقی میں ہر ممکن تعاون دیگامرکز:نریندر سنگھ تومر

-لکھنو: ۴دسمبر ۹۱۰۲ئ
اترپردیش کے وزیر باغبانی، زرعی مارکیٹنگ، زرعی بیرونی تجارت اور زرعی برآمدات (آزاد چارج) جناب شریرام چوہان نے کل دیر شام مرکزی زرعی اور کاشتکار بہبود وزیر جناب نریندر سنگھ تومر سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ انہوںنے اترپردیش میں کاشتکاروں کی فللاحی اور باغبانی مربوط ترقیات کے ضمن میں ریاستی حکومت کی عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف پروگراموں اور اسکیموں میں تیزی لانے کےلئے مرکزی حکومت سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔
جناب تومر نے اترپردیش کے وزیر باغبانی کی تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت ریاست میں باغبانی ترقی کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرےگی۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود نیز پھل پروسیسنگ صنعت کو فروغ دینے کےلئے مرکزپوری طرح سے حساس ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ی اسکیموں کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔ مرکزی کی جانب سے باغبانی ترقی کےلئے جو رقم قبل میں الاٹ کی گئی ہے، اس کا ریاستی حکومت کو بروقت استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اترپردیش میںانٹرنیشنل پوٹیٹو سینٹر کی ترقی میں بھی ان کی وزارت ضروری تعاون فراہم کرے گی۔ انہوںنے اس سینٹر کو قائم کرنے کی کارروائی ریاستی سطحی پر جلد شروع کرنے پر بھی زور دیا۔انٹیگریٹیڈ گارڈننگ ڈیولپمنٹ مشن کے تحت ریاست کو اس سال 103.62کروڑ روپئے کا ایکشن پلان منظور کیا گیا ہے، جو ریاست کے 45ضلعوں میںنافذ ہے۔ ریاست کی جغرافیائی اور باغبانی فروغ کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس خرچ کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ باغبانی کے شعبہ میں مزید تیزی سے کام کیا جا سکے۔