جلوس غوثیہ کے سبھی راستوں کو درست کرایا جائے:حافظ فیصل جعفری
 ــــــــــــــــ تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جلوس غوثیہ میں غلامان غوث اعظم سے شرکت کی اپیل ــــــــــــــــــــــــ

 کانپور 3 دسمبر:پیران پیر دستگیر روشن ضمیر شہنشاہ بغداد سرکار غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی بغدادی حسنی حسینی رضی اللہ عنہ کی یاد میں نکلنے والے جلوس غوثیہ میں شامل ہونے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت نے جملہ غلامان غوث اعظم سے جلوس میں شرکت کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ضلع انتظامیہ و نگر نگم کے ذمہ داروں سے جلوس کے راستوں کو درست کرانے کا مطالبہ کیا ہے تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے بتایا کہ جلوس غوثیہ 11 ربیع الثانی مطابق 9 دسمبر بروز  پیر بوقت بعد نماز ظہر نکلےگا شہر کانپور کا قدیمی مرکزی جلوس کرنل گنج نیچی سڑک سے نکلتا ہے جو اپنی قدیمی شاہراؤں سے ہوتا ہوا واپس کرنل گنج نیچی سڑک پر اختتام پزید ہوگا اسی طرح بابوپوروہ،فیتھفل گنج،شجاعت گنج،شاردانگر،رانی گنج،مچھریا اور جوہی لال کالونی سے بھی ہر سال کی طرح امسال بھی جلوس غوثیہ نکالا جائیگا جسمیں شامل ہونے والی تنظیمیں انجمنوں کے لوگ بڑی تعداد میں جلوس غوثیہ میں شامل ہوکر بڑے پیر دستگیر کی بارگاہ میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے چلتے ہیں حافظ فیصل جعفری نے ضلع انتظامیہ و نگر نگم کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کانپور کے جن جن راستوں سے جلوس نکلتا ہے ان راستوں کو درست کرایا جائے جہاں پر بجلی کے تار نیچے ہیں انکو اونچا کیا جائے صفائی کا انتظام کرانے کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کرایا جائے تاکہ جلوس میں شامل ہونے والے لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے غلامان غوث اعظم سے اپیل کی ہے کہ لنگر و تبرک پھیک کر تقسیم نہ کریں بلکہ لوگوں کے ہاتھ میں ہی دیں تاکہ تبرک کی بے حرمتی نہ ہو جلوس میں ادب و احترام کے ساتھ باوضو ہوکر چلیں اسلامی لباس کے ساتھ سروں پر ٹوپی و خوشبو لگاکر جلوس میں شامل ہوکر بڑے پیر دستگیر کی بارگاہ میں سچی خراج پیش کریں حافظ سید محمد فیصل جعفری کے ساتھ مولانا نیر القادری،حافظ اسرار احمد رضوی،مولانا محمد محب رضا حبیبی،مولانا ظہور عالم ازہری،مولانا محمد حسان قادری،حافظ فضیل احمد رضوی،قاری محمد عادل ازہری،حافظ واحد علی رضوی،حافظ نور عالم ازہری، اقبال میر خاں صابری،محمد فرید،تنویر رضا بیگ،الحاج محمد حسان ازہری،کمال الدین،حیدر علی،محمد ضیاء الدین ازہری،احمد رضا ازہری،وسیم اللہ رضوی،ضمیر خاں،محمد ایشان،رئیس پہلوان،سید شعبان،شاہنواز انصاری،محمد معین جعفری نے بھی غوث اعظم سے عقیدت رکھنے والوں سے جلوس میں شامل ہونے کیلئے پرخلوص اپیل کی ہے ـ