کانپور 3 دسمبر:پیر پیراں میر میراں سرکار غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی بغدادی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ عالی وقار میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ گیارہ روزہ جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا سلسلہ جاری ہے جسکا پانچواں جلسہ نورانی مسجد چنداری شجاعت گنج میں منعقد ہوا جسکی سرپرستی مفتی محمد قاسم رضا امجدی و صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کی مدرسہ مخدومیہ سراج العلوم کے استاذ حضرت علامہ مفتی عبد اللہ نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو بیشمار کراماتیں عطا فرمائی تھیں حضرت ملا علی قاری لکھتے ہیں کہ آپکی کرامتوں کے برابر کسی دوسرے ولی کی کرامت نہیں بلکہ آپ خود سراپا کرامت ہیں تواتر کے ساتھ آپکی کرامتوں کا ہونا ثابت ہے اور یہ کرامات آپکو اسلئے دی گئی تھیں تاکہ لوگ جان لیں کہ آپکو اللہ کتنے عظیم مقام پر فائز کیا ہے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام مردے کو زندہ کرنے کی کرامت کسی ولی سے صادر نہ ہوئی سوائے آپکے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپکی شان کتنی عظیم ہے ایک بار آپکا گزر بازار سے ہوا ایک دکان پر دیکھا کہ ابلے ہوئے انڈے بک رہے ہیں آپ دکان کے قریب جاکر کھڑے ہو گئے اور انڈے دیکھکر فرمانے لگے کہ یہ انڈے سے چوزے نکلتے تو وہ بھی بڑے خوبصورت ہوتے آپکے اتنا فرماتے ہی سارے ابلے ہوئے انڈوں سے چوزے نکل آئے اور بازار میں ہر ایک نے آپکی اس کرامت کو دیکھا ہمیں اولیائے کرام کے مزارات پر حاضری کے ساتھ ساتھ حاضری کے آداب بھی سیکھنے چاہئے اگر ہمیں اولیاء کی بارگاہ کے آداب آ جائیں تو یقینن وہ ہمیں خوب عطا کریں گے جب ہم انکی بارگاہ میں حاضر ہوں تو باوضو ہوکر مزار پاک کے سامنے ادب سے ہاتھ باندھے اور آنکھیں بند ہوں دل میں خوف خدا اور آنکھوں میں شرمندگی کے آنسو لیکر اپنے رب کے حضور دعا کریں اور اپنے اس پیارے ولی کے دامن کو مضبوطی سے پکڑ کر عرض کریں کہ حضور میں نکما صحیح لیکن ہوں تو آپکا ہی غلام آپ ہی نہ عطا کریں گے تو کون عطا کریگا بس دامن سے لپٹ جائیے اور روتے رہئے وہ ضرور عطا کریں گے کیونکہ اللہ کے ولی سب کچھ دیکھ سکتے ہیں مگر ان سے ہمارا رونا نہیں دیکھا جاتا اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد عمران نے کیا اور نظامت مولوی محمد فیض نے کی حافظ لاریب،مولوی محمد حسین،محمد شعیب ازہری نے بارگاہ غوث اعظم میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا بعدہُ جلسہ حاضرین میں شیرنی تقسیم ہوئی شرکاء میں مولانا عابد حسین،مولانا محمد توصیف،حافظ محمد شمشاد،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ تنویر نظامی،غازی سلطان احمد،آفتاب ازہری،منا بھائی،سید شعبان،شاہنواز انصاری وغیرہ لوگ موجود تھے!
جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا پانچواں جلسہ نورانی مسجد شجاعت گنج میں منعقد