سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے کراماتوں کا خزانہ عطا فرمایا ہے:مولانا سید اکمل اشرفی





کانپور یکم دسمبر:شہنشاہ بغداد سرکار غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ  میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمامم چھٹا سالانہ 11 روزہ جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا تیسرا جلسہ چمن گنج واقع حافظ سید محمد فیصل جعفری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جسکی سرپرستی تنظیم کے سرپرست اعلیٰ حضرت علامہ الحاج سید محمد اکمل میاں اشرفی نے کی انھوں خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ  سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ ولیوں کے امام ہیں آپکو اللہ تبارک وتعالیٰ نے کراماتوں کا خزانہ عطا کیا آپکو اللہ تعالیٰ نے مقام مقبولیت پر فائز فرمایا آپکو اللہ تعالیٰ نے امام الاولیاء بنایا آپکو اللہ تعالیٰ نے ولیوں میں وہ مقام عطا کیا جو مقام سلطان دوجہاں کو نبیوں میں عطا فرمایا تھا آپ سے زیادہ کرامات کا ظہور نہ آپ سے پہلے کسی ولی سے ہوا اور نہ آپکے بعد ہوگا آپ کسی چیز کا گمان بھی کر لیتے تھے تو آپکا مولیٰ اسے پوری فرما دیا کرتا تھا آپ فرماتے ہیں کہ میرا مرید اگر مشرق سے ہوکر مجھے یاد کرے یا غوث المدد کی صدا بلند کرے تو میں مغرب میں بھی ہوں تو میں اسکی مدد کرونگا  اگر ہم صحیح معنوں میں غوث اعظم کے دامان کرم سے وابسطہ ہو جائیں تو ہم دونوں جہاں میں کامیاب رہیں گے اسی لئے تو اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ (قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اٹھا،قدر عبد القادری قدرت نما کے واسطے) مسجد جریب چوکی کے خطیب و امام حضرت علامہ مفتی محمد محب رضا حبیبی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ مادرزاد ولی ہیں اور پیدا ہونے سے پہلے ہی دین پاک کا بیحد پاس و لحاظ کرنے والے ہیں آپکی ولادت سے قبل آپکی والدہ کو ہمارے آقا علیہ السلام نے خوشخبری دی کہ تیرے پیٹ میں وہ بچہ ہے جو میرا چہیتہ اور ولیوں کا تاجدار ہے آپکی والدہ فرماتی ہیں کہ آپکی ولادت سے قبل میں نماز بڑے سکون سے پڑھا کرتی تھی ایک روز کچھ کام کی وجہ سے نماز اور دنوں کے بنسبت کچھ جلدی پڑھنے لگی تو میرے پیٹ سے صدا آئی امی جان نماز سکون سے پڑھئے جلدی مت کیجئے میں حیران ہوئی کہ گھر میں کوئی بچہ تو ہے نہیں پھر یہ امی کون کہ رہا ہے سوچا میرا وہم ہوگا میں پھر نماز پڑھنے لگی پھر وہی آواز آئی جب غور کیا تو معلوم ہوا کہ آواز دینے والا میرا نور نظر عبد القادر ہے جسے پیدا ہونے سے پہلے بھی دین پاک کا اتنا پاس و لحاظ ہے  جلسہ کی صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری اور نظامت تنظیم کے رکن قاری محمد عادل رضا ازہری نے کی اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ فضیل احمد رضوی نے کیا  سید سفیان ازہری،محمد ابرار قادری نے غوث اعظم میں نعت و منقبد کا نذرانہ پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا بعدہُ جلسہ حاضرین میں شیرنی تقسیم کی گئی شرکاء میں حافظ واحد علی رضوی،حافظ نور عالم ازہری،الحاج محمد صادق جعفری،محمد صدیق جعفری،عبد الحئی،ندیم جعفری،اقبال میر خاں صابری،حیات ظفر ہاشمی،محمد ایشان،ضمیر خاں،محمد آفتاب ازہری،محمد معین جعفری وغیرہ لوگ موجود تھے!