چڑیا گھر کے جانوروں کو ٹھنڈ سے بچانے کےلئے سبھی ضرورت انتظامات کیے گئے

-لکھنو : ۴دسمبر ۹۱۰۲ئ
نواب واجد علی شاہ چڑیا گھر کے ڈائرکٹر جناب آرکےسنگھ نے کہاکہ مسلسل بڑھ رہی ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے چڑیا گھر میں جانوروں کے رہنے کی بندوبست سے لےکر انکے کھانے-پینے کا پورا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ جانور ٹھنڈ کے باعث بیمار نہ پڑیں۔انہوںنے کہاکہ جن جانوروں کو ٹھنڈ میں ہیٹر وغیرہ کی ضرورت ہے، ان کے باڑے میں ہیٹر لگوا دئے گئے ہیں۔
جناب سنگھ نے بتایاکہ گھڑیال، کچھوا، مگرمچھ سمیت پانی میںرہنے والے دیگر جنگلی جانوروں کےلئے الگ بندوبست کیا گیاہے۔ انکو بیمار نہ ہو، اس کےلئے پانی میں دوا ڈالی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وقتاً فوقتاً پانی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جانوروں اور پرندوں پر مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے۔ ساتھ ہی جنگلی جانوروں کو کھانے کے ساتھ وٹامنس، منرلس اور کیلشیم کی اضافہ مقدار بھی دی جا رہی ہے۔
چڑیا گھر کے مویشی طبّی افسر ڈاکٹر اشوک کشیپ نے تفصیلی معلومات دیتے ہوئے بتایاکہ جانوروں کو ٹھنڈ سے بچانے کےلئے چڑیا گھر منتظمین کی جانب سے سبھی ضروری بندوبست کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ چھپ سے اوس اور ٹھنڈی ہواو ¿ں کو روکنے کےلئے باڑوں میں گرین شیٹ لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جانوروں کو دھوپ ملے، اس کےلئے درختوں کی چھٹائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔