ــــــــتنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا چھٹا جلسہ مسجد 22 بلاک جوہی لال کالونی میں منعقد ـــــــــــــ
کانپور 4 دسمبر:شہنشاہ بغداد سرکار غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی بغدادی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ عالی وقار میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ گیارہ روزہ اجلاس جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا سلسلہ جاری ہے جسکا چھٹا جلسہ مدرسہ تعلیم القرآن اہل سنت مسجد 22 بلاک جوہی لال کالونی میں منعقد ہوا جسکی صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کی مدرسہ ہٰذا کے استاذ حضرت علامہ مفتی محمد کاظم رضا اویسی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ سرکار غوث اعطم رضی اللہ عنہ مادر زاد ولی ہیں آپکے والد گرامی حضرت ابو صالح موسیٰ جنگی دوست رضی اللہ عنہ کے وصال کے بعد آپنے اپنی والدہ ماجدہ سے کہا اماں جان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بغداد جانا چاہتا ہوں جبکہ انھیں ماں کے شکم میں علم ظاہر و علم باطن معلوم ہے باوجود اسکے آپ بغداد شریف جانے کی گزارش کر رہے ہیں آپکی والدہ ماجدہ نے خوشی خوشی جانے کی اجازت دے دی ساتھ ہی آپکی صدری میں 40 درہم روپئے ڈال دئے اور ایک نصیحت کی کہ بیٹا حالات چاہے جیسے بھی ہوں لیکن تم جھوٹ مت بولنا اسکے بعد آپ روانہ ہو گئے راستہ میں آپکا ڈاکؤں سے سامنا ہوا اس نے پوچھا آپکے پاس کچھ ہے کہا ہاں ہے تو ڈاکو نے سمجھا کہ ایسی ہی کہ رہے ہونگے پھر ڈاکؤن کے سردار نے پوچھا کہ کچھ ہے کہا ہاں 40 درہم ہے جب تلاشی لی گئی تو کچھ نہ ملا پھر آپنے صدری کے اندر سے پیسے نکال کر دکھائے اس پر ڈاکؤں کے سردار کو بہت حیرت ہوئی تو سرکار غوث اعظم نے ڈاکؤں کے سردار سے کہا کہ میری ماں نے مجھے نصیحت کی تھی کہ جیسے بھی حالات ہوں لیکن جھوٹ مت بولنا تو ہم نے اپنی ماں سے وعدہ کر لیا تھا اگر ہم جھوٹ بولتے تو وعدہ خلافی ہوتی اسلئے ہم نے یہ بتایا اس پر ڈاکؤں کے سردار نے کہا کہ ایک یہ شخص ہیں جو جھوٹ نہیں بولتے اور ہم لوگ ہیں کتنا زیادہ جھوٹ بول کر خدا کو ناراض کرتے ہیں ڈاکؤں کے سردار سمیت 40 ڈاکؤں نے توبہ کی اور کلمہ پڑھا اور سب کے سب اللہ کے ولی ہو گئے آج ہمارے معاشرہ میں ہماری ماں بہنیں اس قدر جھوٹ بولتی ہیں جسکا کوئی حساب نہیں ہم ان لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب غوث اعظم کی والدہ نے جھوٹ نہ بولنے کی نصیحت کی اسکی برکت سے 40 ڈاکؤں نے توبہ کی تو اگر ہماری ماں بہنیں اب سے جھوٹ نہ بولنے کی نصیحت کر لینگی تو ہمارے گھروں میں اسکی برکتیں بھی رہیں گی اور ہر موڑ پر کامیابی ہمارے قدم چومیگی اور غوث اعظم ولیوں کے سردار ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کیلئے بغداد گئے اے مسلمانوں آپ لوگ بھی اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم ضرور حاصل کراؤ جب ہمارے پاس علم ہوگا جبھی ہم کامیاب ہونگے اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ وارث رضا برکاتی نے کیا اور نظامت کے فرائض مولوی معین الدین نے انجام دئے حافظ ہارون برکاتی،قاری محمد عادل رضا ازہری نے بارگاہ غوث اعظم میں نعت و منقبد کا نذرانہ پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا بعدہُ جلسہ حاضرین میں شیرنی تقسیم کی گئی شرکاء میں اظہار عالم برکاتی،حیات ظفر ہاشمی،امتیاز احمد،نیاز احمد،عبد الرزاق،عمران خاں چھنگا پٹھان،نازش حسین،رضوان حسین،محمد ایشان وغیرہ لوگ موجود تھے!