سابق طلبہ مادرِ علمی کے نمائندے ہوتے ہیں: پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب

اجمل خاں طبیہ کالج کے 1994 بیچ کے فارغین کی سلور جُبلی الومنائی میٹ کا انعقاد



علی گڑھ، 2نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اجمل خاں طبیہ کالج میں آج بروز سنیچر 1994 بیچ کے فارغین کی سلور جُبلی الومنائی میٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر اے ایم یو کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر اختر حسیب نے شرکت فرمائی۔ 
 پروفیسر حسیب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے فضلاءکا یہ حق ہے کہ مادرِ علمی سے فیض یافتہ طلبہ یہاں مسلسل آتے رہیں اور ادارہ کی سا لمیت و ترقی میں ماضی کی طرح شاندار کردار ادا کرتے رہیں۔ نائب شیخ الجامعہ نے کہاکہ اس طرح کی تقریبات صرف ایک رسمی اجلاس کا درجہ نہیں رکھتیں بلکہ اس طرح سے یونیورسٹی کے فضلاءجمع ہوکر اپنی مادرِ علمی کے لئے بہت کچھ کرنے کی راہیں کھولتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ہند کے معروف و مشہور اداروں کے طلبہ بھی اسی طرح سلور جبلی کا انعقاد کرتے ہیں اور ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ 
 پروفیسر اختر حسیب نے کہا کہ یونانی طب کے فارغ التحصیل طلبہ یونانی طب کو فروغ دیں اور عملی زندگی میں اس کی افادیت کو عام کریں۔ انھوں نے کہاکہ طلبہ اپنی مادرِ علمی کے نمائندے ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت سے ادارہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ 
 فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد محی الدین صدیقی نے 1994 بیچ کے طلبہ کی فیکلٹی آمد پر ان کا استقبال کیا اور کہاکہ آپ لوگوں کا ادارہ میں آنا اس ادارے سے سچی محبت کی دلیل ہے۔ 
 اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خاں نے اپنی تقریر میں کہاکہ ان کے بیس سالہ دور کی یہ تیسری تقریب ہے جس میں سابق طلبہ کے اندر کافی جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ فروری 2020ءمیں کالج کی الومنائی میٹ میں وہ اسی طرح کے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے، تاکہ وہ پروگرام تاریخی اور یادگاری حیثیت کا حامل ہوسکے۔ 
 پروفیسر سعود علی خاں نے کہاکہ ادارے کے فضلاءکالج کی بہتری کے لئے اپنے قیمتی مشورے دیتے رہیں اور ادارہ کا نام روشن کرتے رہیں۔ انھوں نے اپنے بیس سالہ دور کی متعدد حصولیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ 
 اس اجلاس میں 1994 بیچ کے طلبہ نے اپنے اساتذہ کو یادگاری نشان پیش کیا اور مختلف اساتذہ کے بدست ان سابق طلبہ کو بھی یادگاری نشان دیا گیا۔ 
 طبیہ کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرو ¿ف نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اجلاس میں 55سابق طلبہ ملک کے مختلف حصوں سے تشریف لائے ، اس سے نہ صرف باہمی تعلق مستحکم ہوگا بلکہ یہ کالج کی ترقی میں بھی مددگار ہوگا۔ 
 ڈاکٹر عبدالعزیز خاں نے نظامت کے فرائض انجام دئے، جب کہ ڈاکٹر محمد خالد (اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، دہلی) نے اظہار تشکر کیا۔ اجلاس کے انعقاد میں ڈاکٹر فارو ق احمد ڈار (صدر، شعبہ ¿ منافع الاعضائ)، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر عرشی ریاض، ڈاکٹر نور الامین، ڈاکٹر صبا زیدی اور ڈاکٹر عبدالرو ¿ف نے خاص کردار ادا کیا۔