کانپور 2نومبر۔اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ربیع الاول ہے ےہ مہینہ بہت فضیلت و برکت کا مہینہ ہے کہ اسی مہینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دنیا میں قدم رنجہ فرماےابارہ ربیع الاول بروز پیر مکہ مکرمہ میں آپ کی ولادت باسعادت صبح صادق کے وقت ہوئی ماہ ربیع الاول ہی میں آپ نے مدینہ ہجرت فرمائی اسی مہینہ میں آپ نے ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ سے نکاح فرماےا ان خیالات اظہار اقصیٰ جامع مسجد گدیانہ میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام حضرت مولانا محمد ھاشم اشرفی قومی صدر کونسل کی سرپرستی میں منعقدہ جشن عید میلا النبی میں مولانا معین الدین اشرفی نے کیا انھوں نے مزید کہا بارہ ربیع الاول کے دن خوشی اور مسرت کا اظہار کرنا، غریبوں مسکینوں کو کھانا کھلانا،میلاد کی محفلیں منعقد کرنا،جلوس نکالنا،پرچم لہرانا،کثرت سے درود شریف پڑھنا،روزہ رکھنا باعث اجر و ثواب ہے لہٰذا مسلمانوں کو چاہئے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر اپنے ارد گرد محلوں کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ،گھروں اور گلیوں میںچراغاں کریں ،سبز پرچم لہرائیں اور ولادت کی خوشی میں لنگر تقسیم کریں اورجلوس میں درود وسلام پڑھتے ہوئے مہذب انداز سے چلیں۔اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے حافظ محمد مسعود اشرفی نے کیا۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد مشتاق نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔قاری محمد احمد اشرفی نے نعت و منقبت کے نزرانے پیش کئے صلوٰة وسلام اور ملک کی خوشحالی امن وامان و ترقی کے لئے دعاﺅں کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا تبرک تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خاص طور سے حاجی حبیب،حاجی سلیمان،حاجی عظمت،حاجی امتےاز،صبا علی،شمشاد غازی،مہتاب عالم،شیرا،قمرالدین،شکیل احمد،منا بھائی،صابر علی،محمد آصف،واجدعلی وغیرہ بطور خاص موجو د رہے
اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ربیع الاول بہت فضیلت و برکت کا مہینہ