سوریہ پرتاپ شاہی نے محکمہ  زراعت کی اسکیموں کا جائزہ لیا

اترپردیش کے وزیر زراعت، زرعی تعلیم اور تحقیق جناب سوریہ پرتاپ شاہی نے کہاکہ موجودہ ربیع موسم میںکاشتکاروں کو سبھی قسم کے بیجوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی ان کے ذریعہ حاصل کیے گئے بیجوں اور خریدے کیے گئے زرعی آلات سے متعلق گرانٹ بھی ایک ہفتہ کے اندر ان کے اکاو ¿نٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے۔ اس سال ریاست میں گرانٹ پر دو لاکھ زرعی آلات کی تقسیمی ہدف کے مقابلے پرچیز سپلائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مہم چلاکر زرعی آلات تقسیم کرائے جائیں۔ اس کے علاوہ کاشتکار بہ آسانی اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں اس کےلئے طریقہ کار میں آسانی پیدا کی جائے۔
وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ شاہی آج ودھان سبھا کے اپنے دفتر میں محکمہ ¿ زراعت کی اسکیموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیر زراعت نے بتایاکہ ریاست کے ہر امداد باہمی کمیٹی اور گنا کمیٹیوں پر 5-5لاکھ روپئے کے زرعی آلات مہیا کرائے جا رہے ہیں۔ اس پر جناب شاہی نے ہدایت دی کہ آلات کو بہتر طریقہ سے چلانے کےلئے ان مقامات پر کم ازکم 55ایچ ہی کے ٹریکٹر بھی مہیا کرائے جائیں۔ اس کے علاوہ زرعی سائنسی مراکز پر حکومت ہند کے ذریعہ فراہم کرائے گئے زرعی آلات کو چلانے کےلئے ٹریکٹر کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ایڈیشنل زرعی ڈائرکٹر جناب رام شبد جیسوارا اور جناب ویپیسنگھ، فائنینس کنٹرولر، جناب رمیش چندر رائے اور جوائنٹ ڈائرکٹر (بیورو) جناب آنند تریپاٹھی سمیت سینئر افسران موجود تھے۔