حضرت مولانا مفتی منظور احمد مظاہری کی وفات پر مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیة علماءہند کا اظہاررنج و غم

مشہور عالم دین، استاذ الاساتذہ، سابق شیخ الحدیث جامع العلوم پٹکا پور و قاضی شہر کانپور حضرت مولانا مفتی منظور احمد مظاہری کے انتقال پر ملال پر صدر جمعیة علماءہند مولانا سید ارشد مدنی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مفتی صاحب کی رحلت کو ملت اسلامیہ کا زبردست نقصان قرار دیا ہے۔مولانا مدنی نے فرمایا حضرت مفتی صاحب نے نصف صدی سے زائد قرآن وحدیث، درس و تدریس، وعظ وتذکیر اور افتاءکے ذریعہ علماءاور خواص و عوام کو مستفیض فرمایا۔ان کے ہزاروں تلامذہ پورے ملک میں دین حنیف کی نشرو اشاعت میں لگے ہوئے ہیں،جو ان شاءاللہ مفتی صاحب کے لئے ترقی ¿ درجات کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔حضرت مفتی صاحب جہاں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند اور مظاہر علوم سہارنپور کے مجلس شوریٰ اور ان گنت مدارس کے رکن رکین تھے وہیں جمعیة علماءہند کی مجلس عاملہ کے رکن اورامارت شرعیہ ہند کے اہم ترین ممبر تھے۔مفتی صاحب علم وفضل ، زہدو تقویٰ اور اعلی ترین اخلاق اور سلف صالحین نمونہ تھے۔مفتی صاحب مرحوم فرقہ باطلہ کے لئے شمشیر برہنہ تھے اور اس سلسلے میں کوئی مداہنت اور لچک نہیں تھی۔ ماہنامہ” نظام“ کانپور اور ان کی تقریریں اس کی شاہد عدل ہیں۔
مولانا مدنی نے مفتی صاحب کے پسماندگان،اعزاءو اقرباءاور متعلقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت فرمائی ہے اور حضرت مفتی صاحب کےلئے بارگاہ رب العزت میں دعا ءمغفرت اور ایصال ثواب کیا ہے۔نیز جماعتی رفقائ، ارباب مدارس اور مسلمانوں سے حضرت مفتی صاحب کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب اور دعاءمغفرت کی اپیل کی ہے۔