کانپور یکم نومبر:خالق کائنات نے سب سے پہلے ہمارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا فرمایا فرمان رسول علیہ السلام ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے سب سے پہلے میرا نور بنایا دوسری جگہ فرمان ہوتا ہے کہ میں اللہ کے نور سے ہوں اور کائنات کی ساری چیزیں میرے نور سے بنائی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام جامعہ نوریہ مدینة العلوم مصطفےٰ نگر مچھریا میں ہوئے جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ سے مدرسہ ھٰذا کے مدرس مولانا محمد اسرائیل قادری نے کیا 12 روزہ اجلاس کے تیسرے روز مولانا نے مزید فرمایا کہ حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ السلام نے فرمایا اے جابر بیشک اللہ نے تمام چیزوں سے پہلے اپنے نور سے تیرے نبی کو پیدا فرمایا ولادت کے بعد یہ نور اللہ نے جہاں چاہا دورہ کرتا ریا اس وقت نہ لوح تھی،نہ قلم،نہ جنت نہ دوزخ،نہ سورج نہ چاند،نہ انسان نہ جن اسکے بعد اسی نور سے تمام مخلوقات وجود میں آئی حضرت کعب احبار سے منقول ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کرنا چاہا تو حضرت جبریل کو حکم دیا کہ سفید مٹی لاؤ حضرت جبریل بہشت کے فرشتوں کے ساتھ زمین پر اترے اور سرکار علیہ السلام کی قبر شریف کی جگہ سے مٹھی بھر سفید چمکتی دمکتی مٹی اٹھا لائے اور پھر وہ مٹھی بھر خاک بہشت کے چشمہُ تسنیم سے گوندھی گئی یہاں تک کہ سفید موتی کی طرح ہو گئی جسکی بڑی شعاء تھی اسکے بعد فرشتے اسے لیکر عرش اور کرسی کے چاروں طرف اور آسمان و زمین میں پھرے یہاں تک کہ تمام فرشتوں نے آپکی روح انور کو حضرت آدم کی پیدائش سے پہلے ہی پہچان لیا تنظیم کے اہم رکن مولانا محمد عادل رضا ازہری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ ایک بار حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے سے نکل کر مسجد نبوی میں تشریف لائے دیکھا تو صحابہ حضرات بیٹھے آپس میں کچھ ذکر کر رہے ہیں سرکار نے پوچھا تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ صحابہ نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہم اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے اس بات کے لئے کہ ہمارے درمیان اتنا پیارا اور سچا 'پیغمبر بھیجا سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ کیا تم اس بات کیلئے اللہ کی قسم کھا سکتے ہو؟صحابہ نے عرض کی حضور کیا ہم جھوٹ بول رہے ہیں جو ہمارے آقا ہم سے قسم کیلئے فرما رہے ہیں حضور نے فرمایا اے پیارے اصحاب ابھی جب تم یہاں بیٹھ کر اللہ کا شکر میری آمد کیلئے ادا کر رہے تھے اور میں حجرے میں تھا تو جبریل میرے پاس آئے اور آکر عرض کیا حضور آپکے صحابہ آپکا میلاد (آپکے آنے پر اللہ کا شکر) منا رہے ہیں اور آسمانوں میں اللہ رب العزت آپکے صحابہ پر فرشتوں کے درمیان فخر فرما رہا ہے کہ میں اپنے ان بندوں سے بہت راضی ہوں جو میرے محبوب کے میلاد کے ساتھ میرا شکر ادا کر رہے ہیں جلسہ کی سرپرستی سنی جمعیة العلماء اترپردیش کے صدر حضرت علامہ الحاج مفتی محمد الیاس خاں نوری اور صدارت تنظیم کے صدر قاری سید محمد فیصل جعفری نے کی اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد ذیشان نے کیا اور حافظ محمد عثمان،محمد طاہر نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت و منقبد کا نذرانہ پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا کنوینر اجلاس ڈاکٹر نثار احمد صدیقی نے آئے ہوئے سامعین کا شکریہ ادا کیا شرکاء میں حافظ محمد منصور،محمد سلیم،امتیاز احمد،مظفر احرار،ابصار بھائی،رئیس مستانہ،محمد شاہد وغیرہ لوگ موجود تھے!
تنظیم بریلوی علمائے اہم سنت کے زیر اہتمام جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تیسرا جلسہ مچھریا میں منعقد