اترپردیش ایک کرشی پردھان ریاست ہے، زراعت کی بہتری کے لئے آبپا شی ضروری حصہ ہے: وزیر اعلی‎

لکھنو :02 ،نومبر ، 2019
    وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش ایک کر شی پردھان ریاست ہے۔ زراعت کی بہتری کیلئے آبپاشی ایک لازمی عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کا لازمی جزہے۔ پانی کی اہمیت کو دیکھ کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آبی طاقت وزارت تشکیل دی ہے ۔ا س تسلسل میں موجودہ ریاستی حکومت نے بھی ریاست میں آبی طاقت وزارت تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مکمل شفافیت کے ساتھ تقرری کرنے کا کام کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اترپردیش پبلک سروس کمیشن کی میرٹ کی بنیاد پرغیر جانب دارانہ اور شفاف عہدوں کے قیام کے عمل میں محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل کے نومنتخب اسسٹنٹ انجینئرس (سول مکینیکل) کے سرٹیفکیٹ تقسیم پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سبھی انجینئر س کو چھٹ تہوار اور تقرری کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن آپ کی زندگی کا سنہرا دن ہے ، کیوں کہ آج آپ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر عزت اورخود مختاری کی زندگی میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ، جب کوئی کام پوری ذمہ داری کے ساتھ ہوجائے تو وہ کام خودبخود بڑا ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے نو منتخب اسسٹنٹ انجینئرس گورو گوئل ،کماری یشودھرا بشٹ ، سلمان احمد ، ویبھو پانڈے ،کماری گیتا کماری ، کماری نیہا مشرا ،کماری تنوی سریواستو ، سوربھ مالویہ ، سوریہ بھوشن رائے اور کماری پراگیہ رائے کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ کواتر پردیش پروجیکٹ کارپوریشن کی طرف سے 54 لاکھ روپئے کا ڈویڈنڈ چیک اور 32 لاکھ 11 ہزار روپئے کی رقم کا چیک وزیر اعلیٰ کے امدادی فنڈ کے لئے دیا گیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام نو منتخب انجینئرس محکمہ آبپاشی کے ذریعہ کئے گئے مختلف کاموں کو پوری اہلیت اور توانائی کے ساتھ انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں نے ملک کے نامی اداروں سے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ڈگری حاصل کرنا ایک نظریاتی پہلو ہے ، جبکہ اب آپ اس ڈگری کے ذریعے اخلاقی میدان میں جا رہے ہیں۔ اب آپ کی ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ ریاست کے کسانوں کو آب پاشی کی اچھی اور اعلیٰ سہولیات کی فراہم ہو سکے ۔ محکمہ کی بہتر شبیہ بنانے میں آپ نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش کی سرزمین اتنی زرخیز ہے کہ یہاں کا کسان پوری دنیا کا پیٹ بھرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ کاشتکاروں کو بہتر ٹیکنالوجی مہیا کی جائے۔ فصلوں کی آب پاشی کے لئے پانی نہایت ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اناج پیدا ہو۔ اترپردیش کا جغرافیائی رقبہ 240.93 لاکھ ہیکٹر ہے۔ اس میں سے قابل کاشت رقبہ 188.40 لاکھ ہیکٹر ہے ، جس میں سے 165.73 لاکھ ہیکٹر میں کاشت کی جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زیر التوا آبپاشی منصوبوں کو حکمت عملی بناکر اس مالی سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر رکھا ہے۔ ایودھیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ہریدوار میں رام کی پیڑی کی طرح صاف پانی کی فراہم کرانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔
وزیر آبی طاقت ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی وجہ سے اتر پردیش تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے شفافیت کے ساتھ ہر بھرتی کو مکمل کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو بھی متبادل بھرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
وزیر ریاست آبی طاقت جناب بلدیو سنگھ اولکھ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی ، پرنسپل سیکرٹری آبپاشی اور آبی وسائل جناب ٹی وینکٹیش ، انفارمیشن ڈائریکٹرجناب ششر ، چیف انجینئر اور محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل کے سربراہ جناب انوپ کمار سریواستو اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔