وزیراعلیٰ نے دستاویزات جلائے جانے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا‎

لکھنؤ:19 نومبر2019
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع گوتم بدھ نگر کے ہوم گارڈ دفتر میں گزشتہ شب دستاویزات  جلائے جلائے جانے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے آج یہاں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے فارینسک ٹیم کو فوراً جائے حادثے پر بھیج کر جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ضلع گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو موثر کارروائی کرتے ہوئے آج شام تک قصورواروں کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے پرنسپل سکریٹری ہوم گارڈ اور ڈائریکٹر جنرل ہوم گارڈ کو آج شام تک اس معاملے میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔