ہائی اسکول اسکالرشپ اسکیم کے لئے 172.77 کروڑ کی منظوری

-لکھنو: 6 نومبر 
  اترپردیش حکومت کی جانب سے ہائی اسکول میں زیر تعلیم حاصل دیگر پسماندہ طبقات کے طلبہ و طالبات کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 17276.62لاکھ روپئے کی مالی منظوری دی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ پسماندہ طبقات کی بہبود سے جاری حکم کے مطابق مالی سال 2019-20 میں مجوزہ رقم 34096.80 لاکھ روپئے کے مقابل حکومت ہند کے ذریعہ دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ہائی اسکول درجہ کے دیگر پسماندہ طبقے کے طلبہ و طالبات کی اسکالرشپ صد فیصد مرکزی ادائیگی کی اسکیم ہے ۔