تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا دوسرا جلسہ مسجد نوری بکرمنڈی میں منعقد
کانپور 30 نومبر: ولیوں کے سردار سرکار غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ گیارہ روزہ اجلاس بنام جشن غوث الوریٰ و اصلاح معاشرہ کا دوسرا جلسہ مسجد نوری نزد تھانہ بزریہ بکرمنڈی میں منعقد ہوا جسکی صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری رضوی نے کی مسجد ھٰذا کے خطیب و امام مولانا شاہ عالم قادری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک وہ کتاب ہے جو سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے نماز میں قرآن کی تلاوت فاتحہ میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے اس کا سننا سنانا دیکھنا یہ سب عبادت ہے سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے 17 سال تک بعد نماز عشاء سے ایک پیر سے کھڑے ہوکر پوری شب میں قرآن مکمل فرما لیتے تھے ایک بار سرکار غوث اعظم مدرسہ سے گھر آئے آپکی والدہ ماجدہ اس وقت گھر میں نہیں تھیں تو آپ گھبراکر گھر کی چھت ہر چلے گئے وہ دن عید الاضحیٰ کی 9 تاریخ کا تھا جس روز حج ہوتا ہے جب وہ خانہ کعبہ کی جانب اپنا رخ کیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ خانہ کعبہ بالکل قریب سے نظر آ رہا ہے جبکہ بغداد شریف سے خانہ کعبہ کا فاصلہ کئی سو کلو میٹر کا ہے آپ فرماتے ہیں جب تک میرا ایک ایک مرید جنت میں نہیں چلا جائیگا جب تک عبد القادر جنت میں نہیں جائیگا مولانا عادل رضا ازہری نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ ایک خواتین اپنے بیٹے کو لیکر بڑے پیر دستگیر کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا حضور میرا بیٹا آپ سے بیپناہ محبت کرتا ہے آپ اسے اپنی خدمت میں رکھ لیں آپنے اسکی اس التجا کو قبول فرما لیا اور اسکے بیٹے کو چند ازکار اور ریاضت کا حکم فرمایا کچھ روز کے بعد وہ خواتین اپنے بیٹے کو دیکھنے آئی تو اسکی حیرت کی انتہا نہ رہی دیکھا کہ اسکے بیٹے کی صحت کافی کم ہوگئی اور وہ جو کی روٹی کھا رہا تھا وہ خواتین آپکے حجرے میں داخل ہوئی تو اتفاق سے اس وقت آپ بھی کھانا تناول فرما رہے تھے آپکے سامنے ایک بھنی ہوئی مرغی رکھی تھی جسمیں سے آپ کچھ کھا چکے تھے اور اسکی ہڈیاں قریب ہی رکھی تھیں اس خواتین سے صبر نہ ہوا اور کہنے لگی کہ آپ تو مرغی کھا رہے ہیں اور میرے بیٹے کو جو کی روٹی کھلا رہے ہیں یہ سنکر آپنے اپنا دست اقدس مرغی کی ہڈیوں پر پھیر کر فرمایا قم باذن اللہ(اللہ کے حکم سے زندہ ہو جا) آپکے انتا فرماتے ہی ہڈیاں گوشت میں اورگوشت مرغی میں بدل گئی یہ دیکھ کر وہ خواتین حیرت میں ہوگئی تو آپنے فرمایا جس روز تیرا بیٹا اس لائق ہو جائیگا اس روز وہ جو چاہے کھائے وہ خواتین شرمندہ ہوئی اور واپس چلی گئی یہ غوث اعظم کا مرتبہ ہے
اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری شمشاد عالم نے کیا اور حاجی اکرام الدین نے بارگاہ غوث اعظم میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا بعدہُ جلسہ حاضرین میں شیرینی تقسیم کی گئی ـ شرکاء میں مولانا فہیم الدین،عبد الباری،حاجی عالمگیر،حاجی دلشاد،حاجی مختار،حاجی پیرو،حیات ظفر ہاشمی وغیرہ لوگ موجود تھے ـ