عرس اعلیٰ حضرت میں آج شہر کانپور نے بسیں ہونگی روانہ





کانپور 22 اکتوبر:اعلیٰ حضرت عظیم البرکت امام عشق محبت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ کا 101 واں عرس مبارک 25،24،23 اکتوبر کو بریلی شریف میں اپنی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوگا جس میں ملک کے چاروں اعطراف سے زائرین حاضر ہونگے اور غیر ملکوں سے بھی بڑی تعداد میں عقیدتمند شامل ہونگے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے صدر و سنی جمعیة العماء کے نائب صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری رضوی نے بتایا کہ عرس اعلیٰ حضرت پر لاکھوں کی تعداد میں عقیدتمند حاضر ہوتے ہیں شہر کانپور سے بھی بڑی تعداد میں زائرین عرس میں شرکت کریں گے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بریلی شریف کیلئے شہر کانپور کے چمن گنج،کرنل گنج،بیکن گنج،طلاق محل،بابوپوروہ،شجاعت گنج،فیتھفل گنج،جاجمؤ مچھریا وغیرہ سے بسیں روانہ ہونگی جو جاجمؤ حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے آستانہ،ماہریرہ مطہرہ،بدایوں شریف کی خانقاہ پر حاضری کراتے ہوئے بریلی شریف پہونچیگی