وزیر اعلیٰ نے صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی


لکھنؤ:یکم اکتوبر ، 2019            
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباداور نیک خواہشات پیش کی۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے صدر جمہوریہ کی صحتیابی ،طویل عمری، فعال و متحرک زندگی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے لئے قابل فخر ہے کہ صدرجمہوریہ ہماری ریاست کے 'ماٹی کے لال' ہیں۔