تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے 12 اجلاس کا آغاز





کانپور 28 اکتوبر:پیغمبر اسلام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ 12 روزہ اجلاس جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم شہر کے مختلف مقامات پر الگ الگ روز منعقد ہونگے جسکا پہلا جلسہ 29 اکتوبر بروز منگل کو جناتی مسجد جاجمؤ ٹیلہ میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جسکی سرپرستی تنظیم کے سرپرست مولانا الحاج نیر القادری اور صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری فرمائیں گے تنظیم کے ناظم نشرواشاعت مولانا محمد حسان قادری جلسہ کو خطاب فرمائیں گے سبھی غلامان مصطفےٰ سے پر خلوص اپیل ہے کہ جلسہ میں شرکت فرماکر ثواب دارین کی نعمتوں سے مستفیض ہوں!