کانپور 24 ستمبر:آج فلم اسٹار و سابق مرکزی وزیر و سابق ممبر پارلیمنٹ سنیل دت کی جانب سے ایکتا اور بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے بنائے گئے تنظیم سدبھاؤنا کے سپاہی کے ریاستی صدر ونے پاٹھک نے سماجی خدمت گار جناب حیات ظفر ہاشمی کو ریاست کا سرپرست اعلیٰ منتخب کیا ہے ونے پاٹھک نے کہا حیات ظفر ہاشمی جی کی جانب سے قومی ایکتا اور بھائی چارے میں اضافہ دینے کا جو کام کیا جا رہا ہے پورے ملک میں اس طریقے سے کوئی بھی شخص نظر نہیں آیا منچ سے ایکتا کی بات کرنے والے تو بہت ہیں لیکن حقیقت میں روڈ پر ایکتا بھائی چارے کی کرانتی لانے کی کوشش حیات کی جانب سے کی جا رہی جیسا کہ سنیل دت جی کا سپنا تھا سدبھاؤنا کے سپاہی تنظیم کو حیات ظفر ہاشمی جی کے حکم پر پورے ریاست میں چلایا جائیگا اور حیات جی کے مشوروں پر تنظیم کام کریگی پاٹھک نے بتایا کہ ریاست میں تنظیم کو مضبوط کرنے کا پورا پاور حیات ظفر ہاشمی جی کو ہوگا حیات مولانا محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن کے قومی صدر بھی ہیں ان کو یہ عہدہ ملنے پر ایسوسی ایشن کی ٹیم نے اظہار مسرت کرتے ہوئے انکو مبارکباد پیش کی ہے مبارکباد پیش کرنے والوں میں ایسوسی ایشن کے قومی میڈیا مشیرکار حافظ محمد فیصل جعفری،ریاستی چیرمین جاوید محمد خاں،ریاستی نائب صدر رئیس انصاری راجو،ضلع صدر محمد آصف قادری،شہری صدرمحمد شہروز،حاجی اخلاق مرزا،عزیز احمد چشتی،شہاب الدین رضا،محمد شارق منتری،محمد محسن صدیقی،محمد ایشان،محمد عامر،محمد فیضان ڈی کے،محمد ندیم صدیقی،فیض بیگ،سید شعبان،رئیس پہلوان،محمد الیاس گوپی،شاہنواز انصاری،سیفی انصاری،سلمان وارثی کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں!
حیات ظفر ہاشمی سدبھاؤنا کے سپاہی کے سرپرست اعلیٰ منتخب