وزیر اعلیٰ نے کاشی وشوناتھ مندر میں آروگیہ دھام اسپتال کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے کاشی وشوناتھ مندر میںدرشن پوجن کیا
کاشی وشوناتھ مندر لوگوں کے عقیدت کا مرکز ہے: وزیر اعلیٰ


لکھنؤ:29 ستمبر ، 2019            
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنے وارانسی دورے کے دوسرے دن اتوار کو کاشی وشوناتھ مندر دھام میں آنے والے یاتریوں کے لئے بنائے گئے آروگیہ دھام اسپتال کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشی وشوناتھ مندر لوگوں کی عقیدت کا مرکز ہے۔انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر میںدرشن پوجن کیا۔ مندر میں بابا بھولے ناتھ کو چڑھنے والے بلوپتر، پھولوں وغیرہ سے آئی ٹی سی کے ذریعہ دھوپ اور اگربتی کے ساتھ ساتھ عطر بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سی کے ذریعہ شروع کئے گئے اس کام سے خواتین خودا مدادی گروپ کو روزگار ملے گا۔
وزیر اعلیٰ نے نوراتری کے موقع پرباشندگان ریاست کو نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ کاشی وشوناتھ مندر میں چڑھنے والے بلوپتر، دھتورا اور پھولوں وغیرہ سے نوراتری کے روز آئی ٹی سی کے ذریعہ شروع کئے گئے دھوپ اور اگربتی بنانے کے اس کام سے خواتین کے خود امدادی گروپ کو روزگار ملے گا اور وہ اقتصادی طور سے خود کفیل ہو سکیں گی۔نوراتری کے دن خواتین کو با اختیار بنانے کا اس سے اچھا کام نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ کاشی وشوناتھ مندر میںدرشن کرنے والے یاتریوں کے ایمرجنسی علاج کے لئے اسپتال بھی ایک اچھی کوشش ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ وزیر مملکت برائے سیاحت، ثقافت (آزاد چارج)ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری کے آبائی مکان سداماپور جاکر ان کی والدہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس دوران انہوں نے ان کی ماتا جی کی تصویر پر گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ریاستی حکومت کے وزیرجناب آشوتوش ٹنڈن،جناب انل راج بھر، جناب رویندر جائسوال سمیت دیگرعوامی نمائندے اور حکومت و انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔