جاجمؤ کی بند ٹینریاں نہ کھلی تو ہوگا بڑا احتجاج:حیات ظفر ہاشمی


جوہر ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ کو بھیجا محضرنامہ

کانپور 27 ستمبر:آج سماجی تنظیم مولانا محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن کے قومی صدر حیات ظفر ہاشمی کی قیادت میں عیدگاہ جاجمؤ گیٹ نزد دادا میاں خانقاہ پر احتجاج کر جاجمؤ کی بند ٹینریاں کھلنے و بیروزگاروں کو روزگار دینے کا مطالبہ اتر پردیش حکومت سے محضرنامہ بھیج کر کیا احتجاج کرنے والے اتر پردیش سرکار سنو پکار بیروزگاروں کو روزگار دو بند ٹینریاں چالو کرو،کانپور کا گورو واپس دو چھنا روزگار واپس دو وغیرہ تختیاں لئے ہوئے تھے اس موقع پر قومی صدر حیات ظفر ہاشمی نے کہا کہ پورا سال ہو گیا ابھی تک ٹینریاں کھلی نہیں ہیں یوپی حکومت روزانہ کوئی نہ کوئی تحقیق کرواتی ہے طرح طرح کی جس سے جہاں ٹینری مالکان پریشان ہیں وہیں پر ہزاروں کی تعداد میں مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں کچھ لوگوں کے گھل تو چولہے تک نہیں جل پا رہے ہیں وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ اس معاملہ میں دخل دیکر فوری طور پر بند ٹینریوں کو چالو کروائیں اگر ایسا نہیں ہوا تو جوہر ایسوسی ایشن دوبارہ سڑک پر اترکر بڑا احتجاج کریگی ایسوسی ایشن کے قومی میڈیا مشیرکار حافظ سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ کنبھ میلے کے وقت سے بند کی گئی ٹینریاں آج تک کھلنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور اگر کچھ ٹینریاں کھلتی بھی ہیں تو اس کو دوبارہ بند کر دیا جاتا ہے آخر ایسی نا انصافی کیوں اور کب تک؟اتر پردیش حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد ٹینریوں کو چالو کریں تاکہ ہزاروں بیروزگار مزدوروں کو روزگار مل سکے جاجمؤ ویاپار منڈل کے صدر  سونو احمد نے کہا کہ ٹینری مزدور کام نہ ہونے کے سبب بہت پریشان ہیں کچھ لوگ تو غصہ میں ہوکر جان دینے کی بات تک کہ ڈالتے ہیں ٹینری بند ہونے کا اثر پورے جاجمؤ کے کاروبار پر پڑا ہے احتجاج کرنے والوں میں حیات ظفر ہاشمی کے علاوہ حافظ محمد فیصل جعفری،سونو احمد،ظفر علی لکھنوی،شہاب الدین رضا،سید شعبان،محمد ایشان،سلمان وارثی،شاہنواز انصاری،سیفی انصاری،توحید قریشی،نوشاد خاں،عمر معروف وغیرہ لوگ موجود تھے!