زندگی کی پہلی عید جس کی خوشی کسی کو نہیں:حافظ فیصل جعفری



کانپور 24 مئی:تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ اس بار کورونا جیسی مہلک وبا کی وجہ سے اس بار دو ماہ کے درمیان پنجگانہ نماز کے علاوہ آٹھ جمعہ،الوداع جعمہ کے علاوہ عید الفطر سے مساجدیں آباد نہیں ہوئی جس کا بہت افسوس ہے زندگی کی پہلی ایسی عید ہوگی جس کی خوشی کسی کو نہیں ہے پھر بھی ہم سب کو اپنے رب کا شکر ہر حال میں ادا کرنا ہے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسے بھی دن دیکھنے پڑیں گے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو گئے جن کے پاس روپئے تھے بھی وہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہو گئے لوگ گھر کا ضروری اشیاء خریدنے کو مجبور ہین ایسے موقع پر شہر کانپور کے لوگوں نے دل کھول کر غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کی  (چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو) کچا راشن پکا ہوا کھانا،عید کٹ کے ساتھ ہر طرح سے بے سہارا لوگوں تک تقسیم کیا جس میں ایم ایم کے جوہر فینس ایسوسی ایشن،محمدی یوتھ گروپ سمیت سیکڑوں تنطیمیں شامل ہیں جن کے ممبران نے شب و روز محنت کرکے ہر طرح سے یہ نیک کام میں حصہ لیا جس کے لئے یہ سب کے سب لائق مبارکباد ہیں اور اس بار لوگوں نے یہ بھی فیصلہ لیا کہ ایسے حالات پر عید کے روز ہم لوگ نئے کپڑے نہ پہنکر پرانے کپڑے سے ہی کام چلاکر نماز شکرانہ ادا کریں گے اور غریب لوگوں کی مدد کریں گے پیغمبر اسلام کا فرمان ہے جو شخص پریشان لوگوں کی مدد کرتا ہے اسکو بے شمار نیکیاں ملتی ہیں اور رمضان المبارک میں تو ویسے ہی ایک کے بدلے ستر نیکیاں ملتی ہیں حافظ فیصل جعفری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عید کے روز لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اشکبار ہوکر دعا کریں اے پروردگار عالم قل جہاں کے مالک اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمارے گناہوں کو معاف فرما ہماری پریشانیوں کو دور فرما ہم کو رمضان المبارک کی بہاریں پھر سے نصیب فرما کورونا جیسی مہلک وبا سے عالم اسلام کے لوگوں کی حفاظت فرما ہمارے رزق میں برکتیں عطا فرما ہم لوگوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرما آمین!