تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے 29 ویں شب کو چمن گنج میں ختم قادریہ کا ورد ہوا





کانپور 22 مئی:ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی 29 ویں شب یعنی پانچویں طاق رات کو تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی جانب سے چمن گنج میں ختم قادریہ شریف کا ودر ہوا اور نعت پاک کی محفل منعقد ہوئی جسکی صدارت تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کی انھوں نے کہا کہ ختم قادریہ شریف سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی اسم سے نسبت ہے اس کا ورد کرانے والے کے گھر بلائیں مصیبتیں دور ہو جاتی ہیں اور رحمتوں و برکتوں کا نزول ہوتا ہے یہاں تک کے آس پڑوس کے لوگ بھی اس کی برکت سے محفوظ رہتے ہیں یہ جس جائز مقصد کیلئے پڑھا جاتا ہے وہ ضرور پورا ہوتا ہے اس کا ورد کرانے سے لوگوں کے بڑے سے بڑے کام ہو جاتے ہیں قاری محمد عادل رضا ازہری،حافظ ثقلین نے بارگاہ رسالت مآب میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا صلاة وسلام کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا اور کورونا جیسی مہلک وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ سال بھی ماہ رمضان المبارک عطا ہو بعدہُ محفل روزہ داروں کے لئے سحری کا انتظام کیا گیا شرکاء میں حافظ محمد عرفان،حافظ حمزہ،حافظ فیصل،حیات ظفر ہاشمی،ضیاء الدین ازہری،محمد عاقب برکاتی،محمد معین جعفری وغیرہ لوگ موجود تھے!