مدرسہ اہل سنت مبین العلوم ہیرامن کا پوروہ میں تکمیل حفظ قرآن کا جلسہ منعقد



کانپور 20 مارچ:العلم نور ہزار ہا حمد ہے اس قاضئی الحاجات کیلئے جس نے لفظ کن ساری کائنات پردہُ عدم منصہُ مشہور پر لایا اور ولقد کرمنا بنی آدم کا تاج انسان کو عطا فرمایا اور اللہ نے بے علم اور ذی علم کے درمیان امتیاز پیدا کیا اور درود سلام کی ڈالیاں نچھاور ہوں اس محسن کائنات پر جس نے طلب العلم فریضة علیٰ کل مسلم و مسلما نے فرما حصول علم دین کو مسلمانوں کیلئے زندگی کا اور علماء امتی کا انبیاء بنی اسرائیل ارشاد فرمایا درود و سلام ہو اس خورشید رسالت پر جس نے انسانوں کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم و الٰہی کی روشنی میں لاکر کھڑا کر دیا ان خیالات کا اظہار مدرسہ اہل سنت مبین العلوم ہیرامن پوروہ میں ہوئے جشن تکمیل حفظ قرآن میں مدرسہ ھٰذا کے پرنسپل مولانا محمد عمر قادری نے کیا مسجد فہیم آباد کے خطیب و امام قاری سید عبد الحبیب رضوی کی صدارت میں ہوئے جلسہ سے مولانا نے مزید کہا کہ تفسیر میں علامہ جلال الدین سیوطی نے فرمایا کہ عالم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پیغمبر اسلام نے فرمایا جو کوئی تلاش علم میں رستہ طے کرے تو اللہ اس کی برکت سے اس پر جنت کا راستہ آسان کر دے گا اور کوئی قوم اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کیلئے جمع ہوئی تو ان پر دل کا چین اترتا ہے اور جو علم دین کیلئے سفر کرتا ہے تو اس کو بہت ثواب ملتا ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام علم دءن کی طلب میں حضرت خضر علیہ السلام کے پاس سفر کرکے گئے علم ایسی دولت ہے جس کو کوئی نہیں چھین سکتا نہ کوئی بانٹ سکتا اور نہ کوئی ذائل کر سکتا مولانا نے ان طالب علم حافظ عبد الملک،حافظ ریاض احمد،حافظ عاقب رضا،حافظ عارش،حافظ ارشد رضا،حافظ محمد کلیم اور حافظ محمد شعبان کو مبارکباد پیش کیا جنھوں نے مدرسہ میں رہ کر قاعدہ سے لیکر ناظرہ تک اور ناظرہ سے لیکر حفظ تک پورا قرآن اسی مدرسہ میں پڑھا اور تین سال کی قلیل مدت میں پورا قرآن حفظ کر لیا اس موقع پر مدرسہ کے جملہ اساتذہ کرام حضرت مفتی شبیر احمد رضوی اوی قاری مقصود عالم رضوی اور قاری سمیع اللہ اور حافظ اکبر علی اور ماسٹر عبد الصمد نے اور مدرسہ کے جملہ اراکین خصوصیت کیساتھ سید فردوس الرحمٰن صدر،محمد ندیم خاں سکریٹری،حاجی عبد الباقی خزانچی،حاجی غلام محمد، فیروز بھائی،عارف بھائی،مزمل نصیر،سنا بھائی و دیگر ممبران مدرسہ اور جملہ مصلیان مسجد نے ان بچوں کو مبارکباد پیش کی اور ہار پھول سے گلپوشی کی اور اپنی نیک دعاؤں سے نوازا سنی جمعیة العلماء نے نائب صدر و مدرسہ ھٰذا کے ناظم نشرواشاعت حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے تمامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم قرآن عام کرنے کی تلقین فرمائی بعدہُ جمعہ کورونا وائرس جیسی تمام وبا سے محفوظ رہنے کی دعا کی گئی اور حاضرین میں شیرنی تقسیم ہوئی!