جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف میں عرس خواجہ غریب نواز کا انعقاد




پھپھوند .  ۲/ مارچ، ۲۰۲۰ء بروز دوشنبہ مبارکہ 

جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف کے خواجہ بندہ نواز ہال میں عرس خواجہ غریب نواز کا انعقاد کیا گیا ۔ صبح ۹ بجے قرآن  خوانی کے ساتھ محفل کا آغاز ہوا ، جس کی سرپرستی حضرت علامہ سیدشاہ اختر میاں چشتی صاحب سجادہ آستانہ عالیہ صمدیہ نے فرمائی،سب سے پہلے تلاوت کلام اللہ سے محفل خواجہ غریب نواز کا آغاز ہوا ۔  جامعہ کے مختلف طلبا نے نعت و منقبت کے ذریعے بارگاہ خواجہ  غریب نواز میں خراجت عقیدت پیش کیا ۔ مولانا غلام جیلانی مصباحی استاذ جامعہ صمدیہ نے فضائل اولیا اور مقام و کرامات سرکار خواجہ غریب نواز پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ بلاشبہ اجمیر معلی غیر منقسم ہندوستان کی راجدھانی ہے ، اور سرکار خواجہ غریب نواز تقسیم ولایت پر مامور ہیں ۔ دوران خطاب انہوں نے مجیر معظم کے حوالے سے سرکار غریب نواز  کے ساتھ سرکار اعلی حضرت کی عقیدت و محبت پر بھی روشنی ڈالی ۔ اور سرکار غریب نواز کے اقوال وارشادات بیان کرتے ہوے فرمایا کہ خواجہ غریب نواز نے ارشاد فرمایا کہ نیکوں کی صحبت نیکی سے بہتر اور بدوں کی صحبت بدی سے زیادہ بری ہے۔ اخیر میں سرکار صاحب سجادہ کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔ اس محفل خیر میں جامعہ کے سابق استاذ حضرت مولانا سید محمد احمد چشتی کے علاوہ مولانا خلیل اللہ مصباحی، مولانا امیر الحسن مصباحی، مولانا شمشاد ازہری، مولانا ابوسعید مصباحی ، مولاناتوقیر عالم مصباحی،مولانا رضاءالحق مصباحی ، مولانا زید چشتی ، مولانا خورشید صمدی ، قاری ایوب چشتی،قاری ہاشم چشتی، قاری رحمت چشتی وغیرہ اساتذۂ جامعہ نے خصوصیت کے ساتھ شرکت فرمائی جبکہ قصبہ سے حاجی رحمت  کے علاوہ لوگ دیگر لوگوں کے ساتھ سبھی شعبوں کے طلبہ بھی شریک رہے ۔