خواتین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ سی اے اے پر لگے مقدمات واپس لیں وزیر اعلیٰ:حافظ فیصل جعفری
کانپور 26 مارچ:شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ملک کے بیشتر شہروں کی خواتین احتجاج کر رہی تھیں لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر سبھی خواتین نے اتفاق رائے سے اس وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے دھرنا بند کر دیا اور خواتین اپنے اپنے گھر واپس ہو گئیں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خواتین کے اس فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاست کی سبھی خواتین کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا کہ خواتین کے اس فیصلے سے کورونا کو ختم کرنے میں تعاون ملا ہے وزیر اعلیٰ کی جانب سے شکریہ ادا کرنے پر تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت اتر پردیش کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے میں اپیل کرتا ہوں کہ سی اے اے پر ریاست میں لگے ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس و خواتین پر سے مقدمات واپس لے لئے جائیں تو اور بہتر بات ہوگی اور کورونا جیسی وبا کو ختم کرنے میں اور تعاون ملیگا کیونکہ بیماری سے تو زیادہ تر لوگ پہلے سے ہی پریشان ہیں اور کورونا جیسی وبا سے لوگوں میں اور زیادہ پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے ایسے میں بہتر یہ ہوگا کہ اگر صوبہ اتر پردیش میں سی اے اے پر لگے ہزاروں عوام الناس و خواتین پر سے مقدمات ختم کر دئے جائیں تو یہ اور اچھا قدم ہوگا لوگوں میں خوشی کا ماحول ہوگا اور جو لوگ کورونا جیسی وبا سے لڑنے کیلئے  حکومت کا تعاون کر رہے ہیں ان کو اور طاقت ملیگی فرضی مقدمہ ہٹنے کے بعد جس طرح سے خواتین نے کورونا جیسی وبا سے جنگ لڑنے کیلئے یہ فیصلہ لیا حافظ فیصل جعفری کے ساتھ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا سید محمد اکمل میاں اشرفی،سرپرست مولانا نیر القادری،مولانا ظہور عالم ازہری،قاری امتیاز احمد قادری،مولانا محمد حسان قادری،قاری عادل رضا ازہری،حافظ واحد علی رضوی،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ محمد زبیر،حیات ظفر ہاشمی،اخلاق احمد ڈیوڈ،ڈاکٹر ظفر خاں،اسلم انصاری،عبد الحنان،حیدر علی،کمال الدین،الحاج محمد حسان ازہری،ضیاء الدین ازہری،احمد رضا ازہری،راجہ حسن ازہری،تنویر رضا بیگ،وسیم اللہ رضوی،ضمیر خاں،محمد الیاس گوپی،محمد ایشان،محمد معین جعفری نے بھی وزیر اعلیٰ سے مقدمات کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے!