جمال طیبہ کانفرنس فیتھفل گنج میں 3 اپریل کو




-----مقرر خصوصی حضرت علامہ مفتی غلام جیلانی ازہری کانپور میں پہلی بار حاضر ہونگے ـــــــــــ

کانپور 15 مارچ:مدرسہ جمالیہ فیتھفل کا سالانہ اجلاس بنام جمال طیبہ کانفرنس و جشن دستار بندی 3 اپریل بروز جمعہ بوقت بعد نماز دشاء بمقام فیتھفل گنج نزد مسجد دین محمد سوداگر میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی جسکی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں یہ اطلاع سنی جمعیة العلماء کے نائب صدر و کانفرنس کے میڈیا انچارج حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے دی انھوں نے بتایا کہ کانفرنس کی سرپرستی حضرت علامہ مفتی محمد شہباز انور نوری (پرنسپل جامعہ احسن المدارس قدیم) صدارت حضرت علامہ مفتی محمد الیاس خاں نوری (صدر آل انڈیا سنی جمعیة العلماء اتر پردیش) قیادت کالپی شریف خانقاہ کے سجادہ نشیں حضرت سید غیاث الدین قادری ترمذی فرمائیں گے کانفرنس کو خطاب فرمانے کیلئے بیرونی علماء میں مقرر خصوصی خطیب ذیشان حضرت علامہ مفتی غلام جیلانی ازہری کھنڈوا مدھیہ پردیش (کانپور میں پہلی بار) سے تشریف لا رہے ہیں انکے علامہ حضرت علامہ ذاکر حسین گیاوی کی بھی آمد ہو رہی ہے شعراء میں جناب سراج ازہر قادری (ممبئی) و مقامی شعراء حضرات بارگاہ رسالت مآب میں منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے  مدرسہ ھٰذا کے پرنسپل قاری اسرار احمد رضوی نے جملہ عاشقان مصطفےٰ و شمع رسالت کے پروانوں سے معدبانہ گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں اور ثواب دارین کی نعمتوں سے مستفیض ہوں!