-لکھنو. چیف میڈیکل افسر لکھنو ¿ ڈاکٹر نریندر اگروال نے ضلع لکھنو ¿ میں ڈینگو کے متعلق یہ اطلا ع دی ہے کہ ریاستی ہیڈ کوارٹر میں مو صول اطلاعات کے مطابق سال2016میں ڈینگو کے کل 2772 مریض لکھنو ¿ میں تھے جن میں سے 18 مریض کی مو ت ہو گئی تھی ۔ جبکہ رواں سال 04 نومبر تک ، مختلف لیبارٹریوں کے ذریعہ ضلع لکھنو کے مجموعی طور پر 1628 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع لکھنو ¿ کے تمام معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جن میں سے 1190 مریض ضلع لکھنو ¿ کے ہیں اور 269 مریضوں کو دوسرے اضلاع میں کراس نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔ گزشتہ 02 دنوں میں ڈینگو مریضوں کی تصدیق کی جارہی ہے ، رواں سال میں اب تک ضلع لکھنو میں ڈینگو کے مجموعی طور پر 06 مریض کی موت ہو چکی ہے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بخار کی صورت میں فوری طور پر مناسب اور مفت علاج کے لئے قریبی سرکاری اسپتال سے رابطہ کریں ، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ کھائیں۔ اپنے گھر اور آس پاس مچھروں کو نہ آنے دیں ۔۔مچھر سے بچاو ¿ کے اقدامات اور مچھر دانی کا استعمال کریں اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
لکھنو میں ڈینگو کنٹرول کی کو شش بڑی سطح پر جاری